Maktaba Wahhabi

126 - 829
یعنی ’’قضائے حاجت کے موقع پر اﷲ کے ذکر والی شے کو اتار کر دور رکھنا چاہیے اور بعض اہل علم نے کہا بلاضرورت قرآن مجید کو بیت الخلاء میں داخل کرنا حرام ہے۔ ‘‘ دائمی مسافر کے لیے جیب میں قرآن کریم رکھنے کا حکم: سوال: دائمی مسافر قرآنِ کریم کو اپنی جیب میں رکھ سکتا ہے لیکن اگرسفر میں پیشاب وغیرہ کی حاجت پیش آجائے اور جیب سے نکال کر رکھنے کی کوئی صورت نہ ہو تو پھر کیا کرے یا اضطرار میں جیب سے نکالنا یاد ہی نہ رہے؟ جواب: حسب المقدور بحالت ِسفر قرآن جیب سے نکال کر قضاء حاجت کے لئے جانا چاہئے، اضطراری حالت میں جیب وغیرہ میں بھی چھپایا جاسکتاہے۔
Flag Counter