Maktaba Wahhabi

248 - 829
مشہور شیخ محمود محمد خطاب السبکی رحمہ اللہ نے بھی سنن أبی داؤد کی شرح ’’المنھل العذب المورود‘‘ میں یہی کچھ لکھا ہے۔(ملاحظہ ہو:۱؍۲۴۵) مقام ’’زوراء‘‘ کی نشاندہی اور تحقیق: الشیخ عطیہ محمد سالم حفظہ اللہ رقم فرماتے ہیں: ((وَ أَمَّا مَکَانُ ھٰذَا الأَذَانِ، وَ زَمَانُہٗ۔ فَاِنَّ المَکَانَ قَد جَائَ النَّصُّ، أَنَّہٗ کَانَ عَلَی الزَّورَاء و قَد کَثُرَ الکَلَامُ فِی تَحدِیدِ الزوراء، مَعَ اِتَّفَاقِھِم أَنَّھَا مَکَانٌ بِالسُّوقِ، وَھٰذَا یَتَّفِقُ مَعَ الغَرَضِ مِن مَشرُوعِیَّتِہٖ لِتَنبِیہِ أَھلِ السُّوقِ بِوَقتِ الجُمُعَۃِ لِلسَّعیِ إِلَیھَا۔ أَمَّا الزّورَاء بِعَینِھَا ، فَقَالَ عُلَمََآئُ تَارِیخِ المَدِینَۃِ: أَنَّہٗ اسمٌ لِلسُّوقِ نَفسِھَا وَقِیلَ: مَکَانٌ مِنھَا مُرتَفَعٌ کَانَ عِندَ أَحجَارِ الزَّیتِ، وَ عِندَ قَبرِ مَالِکِ بنِ سَنَانٍ ، وَعِندَ سُوقِ العَبَاء ۃ۔ وَالشَّیئُ الثَّابِتُ الَّذِی لَم یَقبَلِ التَّغیُّر۔ ھُوَ قَبرُ مَالِکِ بنِ سِنَانٍ ، لٰکِن یَقُولُونَ عِندَہٗ: وَ لَیسَ فِی مَکَانِہٖ۔ وَ قَد بَدَا لِی أَنَّ الزّورَاء،: ھُوَ مَکَانُ المَسجِد الَّذِی یُوجَدُ الآنَ بِالسُّوقِ فِی مُقَابَلَۃِ بَابِ المِصرِی، المعروف بِمَسجِدِ فَاطِمَۃ)) [1] ’’یہ بات منصوص ہے کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے دور پڑنے والی آبادی کو جمعہ کے وقت کی اطلاع دینے کے لیے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے مقام ’’زوراء‘‘ پر پہلی اذان کہلوانی شروع کردی تھی۔ رہی یہ بات: کہ مقام ’’زوراء‘‘ کہاں اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے کتنے فاصلے پر تھا۔ سو واضح ہو کہ تاریخ مدینہ کے علماء کی تحقیق کے مطابق ’’زوراء‘‘ دراصل ایک بازار کا نام ہے۔ ایک دوسرا قول یہ بھی ہے کہ یہ مقام مدینہ منورہ کے بازار کی ایک اونچی گھاٹی پر ’’احجار زیت‘‘ کے قریب ہے۔یہ بھی ہے کہ یہ مقام حضرت مالک بن سنان رضی اللہ عنہ کی قبر کے پاس واقع ہے اور ’’سوق عباء ۃ‘‘ کے نزدیک پڑتا ہے۔ میری رائے میں مقام ’’زوراء‘‘ وہاں تھا جہاں اب ’’باب المصری‘‘ کے سامنے بازار میں مسجد ’’فاطمہ‘‘ رضی اللہ عنہا واقع ہے۔ بہر حال میرے نزدیک یہی امر راجح ہے کہ اذانِ عثمانی اسی مقام پر کہی جاتی تھی، اور یہ سوق مدینہ کے وسط میں واقع ہے، جو کہ مسجد نبوی سے تقریباً دو صد پچاس میٹر (یعنی ایک فرلانگ اٹھاون گز اور ایک فٹ) دُور ہے۔ پھر مفصل بحث کے بعد فیصلہ کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں:
Flag Counter