Maktaba Wahhabi

389 - 829
تعوذ اور تسمیہ کے مسائل نماز پڑھتے وقت تکبیرِ تحریمہ سے پہلے بسم اﷲ پڑھیں یا اعوذ باﷲ ؟ سوال: نماز پڑھتے وقت تکبیرِ تحریمہ سے پہلے ’’بسم اﷲ ‘‘ یا ’’اعوذ باﷲ‘‘ یا کوئی اور چیزپڑھنا ضروری ہے؟ اگر ضروری ہے تو واضح کیجیے کہ کونسی چیز پڑھی جائے اور نہ پڑھنے سے نماز پر اثر پڑتا ہے کہ نہیں؟ جواب:تکبیرِ تحریمہ سے پہلے کچھ بھی پڑھنا ثابت نہیں۔ لہٰذا ’’بہ نیت‘‘ تکبیر تحریمہ سے نماز کا آغاز کردینا چاہیے۔ امام تکبیر بلند آواز سے کہے اور مقتدی آہستہ آواز سے، اس کی دلیل کیا ہے ؟ سوال: امام تکبیر بلند آواز سے کہتا ہے مقتدی آہستہ آواز سے ۔اس کی کیا دلیل ہے؟ جواب: امام جو بلند آواز سے تکبیر کہتا ہے۔ یہ مقتدیوں کو سنانے کے لیے ہے، تاکہ مقتدی اس کی اقتداء کر سکیں اور مقتدی چونکہ اپنے لیے تکبیر کہتا ہے۔ اس لیے اسے تکبیر میں آواز بلند کرنے کی ضرورت نہیں۔ البتہ بوقت ِ ضرورت مقتدی سامع کی حیثیت سے آواز بلند کر سکتا ہے۔ صحیح حدیث میں ہے: (( فَإِذَا کَبَّرَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَبَّرَ أَبُو بَکْرٍ لِیُسْمِعَنَا )) [1] یعنی ’’ جب رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر کہی، تو ابوبکر نے تکبیر کہی، تاکہ ہمیں سنائے۔‘‘ اس حدیث سے معلوم ہوا ،کہ عام حالات میں مقتدی آہستہ تکبیر کہے۔ تکبیر تحریمہ کے بعد تمام مختلف مسنون دعائیں پڑھی جا سکتی ہیں؟: سوال: تکبیر تحریمہ کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کئی دعائیں ثابت ہیں۔ کیا بیک وقت دو یا تین دعائیں پڑھی جاسکتی ہیں یا صرف ایک وقت میں ایک دعا پڑھنی چاہئے؟ جواب: افتتاحِ صلوٰۃ میں صرف کسی ایک دعا کو اختیار کیا جائے، متعدد اَدعیہ کو جمع کرنا ثابت نہیں۔ ’’ثناء‘‘ نماز کی تمام رکعتوں میں پڑھی جائے گی یا صرف ابتدائی رکعت میں؟ سوال: کیا ’’ثناء‘‘ نماز کی تمام رکعتوں میں پڑھی جائے گی یا صرف ابتدائی رکعت میں؟
Flag Counter