Maktaba Wahhabi

80 - 829
قبل شائع ہواتھا، اس کی دیگر جلدیں بھی ناشر کی بے اعتنائی کا شکار ہیں۔ وفقھم اللّٰہ تعالیٰ مولانا مبشر احمد ربانی حفظہ اللہ ہیں، یہ بھی تحقیق کے نہایت اعلیٰ ذوق سے بہرہ ور ہیں اور ان کے فتاوے بھی اس کے مظہر اور مذکورہ کتب فتاویٰ کی خصوصیت کے حامل ہیں۔ ان کے فتووں کا مجموعہ بھی احکام و مسائل کے عنوان سے تین جلدوں میں مطبوعہ اور دستیاب ہیں۔ مولانا حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ ہماری ماضی قریب کی ایک اہم علمی شخصیت تھی، موصوف بالخصوص فن اسماء الرجال اور تحقیق حدیث کے ذوق میں نہایت ممتاز مقام کے حامل تھے۔ ماہنامہ’’الحدیث‘‘ حضرو ضلع اٹک میں ان کے علمی و تحقیقی مقالات اور فتاوے شائع ہوتے تھے۔ یہ مقالات(چھ جلدوں میں) اور فتاوے۔ فتاویٰ علمیہ، المعروف توضیح الاحکام۔(دو جلدوں میں) مکتبہ اسلامیہ اردو بازار لاہور کی طرف سے شائع ہو گئے ہیں جس پر مولانا سرور عاصم صاحب اہل علم کی طرف سے شکریے اور قدر افزائی کے مستحق ہیں۔ جزاہ اللّٰہ احسن الجزاء عن الاسلام والمسلمین۔ مولانا عبدالقادر عارف حصاروی بھی ہماری جماعت کے ایک محقق عالم تھے۔ ان کے مقالات جماعتی جرائع و مجلات میں شائع ہوتے رہے اور وہ اخبارات ہی تک محدود تھے۔ اللہ تعالیٰ نے شیخ الحدیث مولانا محمد یوسف راجووال رحمہ اللہ کو توفیق دی کہ انھوں نے مولاناابراہیم خلیل حفظہ اللہ (حجرہ شاہ مقیم) کے ذریعے سے ان کو جمع اور مرتب کروا کے سات جلدوں میں شائع کروادیے۔ یہ بھی ان دونوں بزرگوں کی ایک عظیم علمی و مسلکی خدمت ہے۔ یہ بھی اہل علم کی طرف سے شکریے اور قدر افزائی کے مستحق ہیں۔ جزاہم اللّٰہ احسن الجزاء ان کے علاوہ بھی جماعت کے رسائل و جرائد میں جماعت کے دیگر اہل علم اور اہل تحقیق کے فتوے الحمد للہ شائع ہو رہے ہیں۔ اور علمائے اہلحدیث کے علمی وتحقیقی ذوق کے مظہر ہیں۔ جیسے مثلاً: مفتی عبدالخالق صاحب(دارالسلام) مفتی عبدالرحمن عابد(جماعۃ الدعوۃ) شیخ الحدیث حافظ محمد سلیم کراچی اور دیگر مفتیان کرام (جیسے مفتی محمد ادریس بن مولانا عبدالقہار;کراچی وغیرہ )ہیں۔ استقصاء مقصود نہیں۔ صرف چند نمایاں اسمائے گرامی کے نام ذکر کیے گئے ہیں۔(حفظہ اللہ ) شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللہ : ہمارے ممدوح شیخ الحدیث مولانا حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللہ بھی(جن کا مجموعۂ فتاویٰ اس وقت زیر نظرہے) اسی سلسلۃ الذہب کی ایک کڑی اور اسلاف کی علمی و عملی روایات کے حال ہیں، علم و فضل میں نمایاں ، زہد و تقویٰ میں ممتاز، سادگی اور تواضع کے پیکر اور اجتہاد و تفقہ کی صلاحیتوں سے بہرہ ور۔ اللہ تعالیٰ نے انھیں پہلے
Flag Counter