Maktaba Wahhabi

561 - 829
ہوں جوکہ خشوع وخضوع کے خلاف ہی محسوس ہوتا ہے۔ چوں کہ ہمارے ہاں احناف اور اہلِ حدیث سب قسم کے نمازی ہوتے ہیں اور سب لوگ اتنا لمبا جلسہ استراحت ضروری نہیں سمجھتے جس سے نماز کی ہیئت ایک عجیب شکل اختیار کرجاتی ہے۔ اِس سلسلے میں میں نے بعض اہلِ حدیث علماء سے پوچھا تھا۔ اُن کا خیال تھا کہ امامت کے وقت امام جلسہ استراحت سے اجتناب کرلے تو اچھا ہے۔ میں نے امام ابن قیم رحمہ اللہ کی کتاب زاد المعاد کا مطالعہ بھی کیا ہے۔ اُنھوں نے بھی امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کی رائے نقل کی ہے کہ جلسہ استراحت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کی صورت میں دیکھا گیا جب کہ براہِ راست اٹھنا مشکل ہوتا ہے۔ ویسے بھی عقلاً نماز میں کوئی حرکت ’’اللہ اکبر‘‘ کہے بغیر ممکن نہیں ہوتی تو جلسہ استراحت جو کہ ایک سکوت کی کیفیت ہے بغیر دوبارہ اللہ اکبر کہے کیسے اُس سے نکلا جاسکے گا۔ ہر سکوت کی کیفیت سے دوسری حالت میں جانے کے لیے اللہ اکبر کہنا ضروری ہے اس لیے براہِ کرم میری اور دیگر سب کی رہنمائی فرمائیے کہ امام کو کیسا رویہ اپنانا چاہیے کہ نمازی امام سے پہلے کھڑے نہ ہونے پائیں تاکہ ایک قبیح شکل جو کہ صرف ہماری اہلِ حدیث مساجد میں پائی جاتی ہے، سے بچا جاسکے۔ جواب: جلسہ استراحت ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ کی مشہور حدیث سے ثابت ہے۔ اس کا ذکر مالک بن حویرث کی حدیث میں بھی ہے جو ’’صحیح بخاری وغیرہ میں ہے۔[1] علامہ البانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: جلسہ استراحت کو اس امر پر محمول کرنا، کہ یہ حاجت کی بناء پر تھا۔ نہ کہ عبادت کی غرض سے۔ لہٰذا یہ مشروع نہیں جیسا کہ حنفیہ کا قول ہے۔ باطل ہے، اور اس کے بطلان کے لیے یہی کافی ہے کہ دس صحابہ رضی اللہ عنہم نے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ نماز میں داخل ہونے پر سکوت اختیار کیا ۔ اگر انھیں یہ علم ہوتا، کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بوقت ضرورت کیا ہے، تو ان کے لیے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ نماز میں داخل کرنا جائز نہ تھا۔[2] لہٰذا مقتدیوں کو چاہیے طریقہ نبوی کے مطابق امام ہذا سے نماز کی تعلیم حاصل کریں۔ امام صاحب پر اپنی مرضی ٹھونسنے سے اجتناب کریں۔ ساری خیر وبرکت اسی میں ہے۔ فعل یا ترک کا نام سنت ہے۔ امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:((ولکنا نتبع السنۃَ فِعلًا أو ترکًا )) [3] سماحۃ الشیخ ابن باز رحمہ اللہ فرماتے ہیں: وہ احکام جو دین کی طرف منسوب ہوں، ضروری ہے، کہ وہ دین کے
Flag Counter