Maktaba Wahhabi

520 - 829
دوسرے مقام پر فرمایا:﴿ لاَ تَسْجُدُوْا لِلشَّمْسِ وَلاَ لِلْقَمَرِ وَاسْجُدُوْا لِلّٰہِ الَّذِیْ خَلَقَہُنَّ اِِنْ کُنْتُمْ اِِیَّاہُ تَعْبُدُوْنَ﴾ (فصلت:۳۷) ’’تم لوگ نہ تو سورج کو سجدہ کرو اور نہ چاند کو بلکہ اللہ ہی کو سجدہ کرو جس نے ان چیزوں کو پیدا کیا ہے ، اگر تمہیں اس کی عبادت منظور ہے۔‘‘ اس آیت ِکریمہ میں مطلقاً غیر اللہ کو سجدہ کرنے سے منع کیا گیا ہے اور صرف اللہ وحدہ لاشریک کی عبادت کا حکم دیا گیا ہے۔ ہمارے استاذ محدث روپڑی رحمہ اللہ رقم طراز ہیں کہ ’’اس آیت میں اس طرف اشارہ ہے کہ یہ حکم سورج، چاند پرہی موقوف نہیں بلکہ سجدہ محض خالق کا حق ہے، مخلوق کا نہیں ؛ خواہ سورج، چاند ہو یا کوئی اور مخلوق ہو اور﴿ إِنْ کُنْتُمْ إِیَّاہُ تَعْبُدُوْنَ﴾ سے مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی سجدہ غیر کوہوگیا تو پھر خاص اللہ کے عابد نہیں رہو گے، بلکہ مشرک ہوجاو گے۔ اس کی مثال ایسی ہے، جیسے قرآنِ مجید میں ہے:﴿ فَاتَّبِعُونِی﴾ (آل عمران:۳۱) ‘‘کہہ دیں کہ اگر تم مجھ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت رکھتے ہو تو میری اتباع کرو۔‘‘ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر میرے مقابلہ میں کسی اور کی اتباع کرو گے، خواہ کسی طرح سے ہو تو پھر اللہ کی محبت کا دعویٰ جھوٹا ہے۔ ٹھیک اسی طرح آیت ِبالا کا مطلب سمجھ لینا چاہئے کہ جب غیر کو سجدہ ہوا(خواہ اس کا نام سجدۂ تعظیمی رکھو یا کچھ اور) تم خاص اللہ کے عابد نہیں رہ سکتے بلکہ مشرک ہوجاؤ گے۔ گویا ہماری شریعت میں سجدہ مطلقاً حرام کردیا گیا ہے خواہ اس کا نام کوئی کچھ بھی رکھے اور اس کی تائید احادیث سے بھی ہوتی ہے۔ فتاویٰ ابن تیمیہ رحمہ اللہ میں ہے: اما تقبیل الارض ووضع الراس ونحو ذلک مما فیہ السجود،مما یفعل قدام بعض الشیوخ وبعض الملوک فلا یجوز،بل لایجوز الانحناء کالرکوع ایضا کما قالوا للنبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم :الرجل منا یلقی اخاہ اینحنی لہ؟ قال:)لا( ولما رجع معاذ من الشام سجد للنبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم فقال: ما ہذا یا معاذ؟ قال:یا رسول اللّٰه ! رایتہم فی الشام یسجدون لاساقفتہم ویذکرون ذلک عن انبیائھم فقال:)کذبوا علیہم لوکنت آمرًا احدا ان یسجد لاحد لامرت المراۃ ان تسجد لزوجھا من اجل حقہ علیھا۔ یا معاذ ! إنہ لا ینبغی السجود إلا ﷲ(واما فعل ذلک تدینا وتقربا فھٰذا من اعظم المنکرات،ومن اعتقد مثل ھذا قربۃ وتدینا فھو ضالّ مفتر،بل یبین لہ ان ھٰذا لیس بدین ولا قربۃ فإن اصرعلی ذلک اُستِیب فإن تاب وإلا قتل)) [1]
Flag Counter