Maktaba Wahhabi

363 - 829
۴۔ اسی کے ہم معنیٰ حدیث یَحیَی بنِ اَبِی کَثِیرٍ، عَن سَلَمَۃ، عَن جَابِرٍ رضی اللہ عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم مروی ہے۔ ۵۔ اور سُلَیمَانَ الیَشکَرِی ، عَن جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے بھی یہ حدیث مروی ہے۔ مزید حوالے: ’’مسند احمد‘‘ عن ابی بکرہ: (۵؍۴۹) سنن نسائی کتاب صلوٰۃ الخوف میں أَشعث عن الحسن، عن أبی بکرۃ ، نیز’’باب اختلاف نیۃ الإِمام والمأموم‘‘ کے تحت قتادہ، عن الحسن، عن جابر، بن عبد اللّٰه الخ علامہ بدر الدین عینی شرح ’’سنن ابی داؤد‘‘ میں (۵؍۱۳۵) رقمطراز ہیں: (( سُلِیمَانَ بنِ قَیسِ الیَشکَرِی البَصَرِی رَوٰی عَن جَابِرِ بنِ عَبدِ اللّٰہ رضی اللّٰہ عنہ… الخ قَالَ أَبُو ذُرعَۃَ: بَصَرِی ثِقَۃٌ۔ وَ قَالَ اَبُو حَاتِمٌ: جَالَسَ سُلَیمَانَ الیَشکَرِی جَابِرًا ، وَ سَمِعَ مِنہُ ، وَ کتب عنہ صحیفۃ ۔ و توفی ۔ و بقیت الصحیفۃ عند امرأتِہٖ الخ)) امام بغوی رحمہ اللہ ’’شرح السنہ‘‘(۴؍۲۸۳) میں اسی حدیث ابی بکرہ رضی اللہ عنہ اور حدیث جابر بن عبد اﷲ رضی اللہ عنہ سے استدلال کرکے رقمطراز ہیں: (( فَلَو أَنَّ الاِمَامَ صَلّٰی بِالطَّائِفَۃِ الاُولٰی تَمَامَ الصَّلٰوۃِ وَسَلَّمَ بِھِم، ثُمَّ صَلَّاھَا مَرَّۃً اُخرٰی بِالطَّائِفَۃِ الثَّانِیََۃفَجَائِزٌ۔ رَوَاہُ أَبُو بَکرَۃَ عَن رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم … وَ رَوٰی عَن جَابِرٍ اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم …الخ)) امام ابو داؤد کی اشارہ کردہ عبارت ’’و کذٰلِکَ فی المغرب‘‘ کی مشارٌ الیہ حدیث ’’دارقطنی‘‘ (۲؍۴۸) میں عن ابی بکرہ رضی اللہ عنہ بایں الفاظ مروی ہے: (( اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم صَلّٰی بِالقَومِ صَلَاۃَ المَغرِبِ ثَلَاثَ رَکَعَاتٍ۔ ثُمَّ انصَرَفَ۔ وَ جَائَ الآخِرُونَ، فَصَلّٰی بِھِم ثَلَاثَ رَکَعَاتٍ۔ وَ کَانَت لَہٗ سِتُّ رَکَعَاتٍ۔ وَ لِلقَومِ ثَلَاثُ رَکَعَاتٍ)) انتہی[1] صاحب عون المعبود امام صاحب کے قول ’’و کَذٰلِکَ‘‘ کی شرح میں(۴؍۹۰)تحریر فرماتے ہیں: ’’یَعنِی فِی غَیرِ المَغرِبِ‘‘ بھی جائز ہے۔ پھر امام ابو داؤد مشارٌ الیہ حدیث کے بارے میں فرماتے ہیں: وَھُوَ عِندَ مُسلِمٍ بِلَفظٍ… ’ فَصَلّٰی بِطَائِفَۃٍ رَکَعَتَینِ، ثُمَّ تَأَخَّرُوا ، فَصَلّٰی بِالطَّائِفَۃِ الاُخرٰی رَکعَتَینِ، فَکَانَت لِرَسُولِ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم اَربَعُ رَکَعَاتٍ وَ لِلقَومِ رَکعَتَانِ )) ( شرح
Flag Counter