Maktaba Wahhabi

220 - 829
اذانوں کی صورت میں پہلی اذان میں ’ اَلصَّلٰوۃُ خَیرٌ مِنَ النَّومِ‘ کہنا چاہیے‘‘ اس ضمن میں عرض ہے کہ ((بلوغ المرام بَابُ الاَذَانِ )) میں احمد اور ابن خزیمہ; کے حوالے، نیز ترمذی ((بَابُ التَّثوِیبِ فِی الفَجرِ)) سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ الفاظ صبح کی فرض نماز کی اذان سے متعلق ہیں، نہ کہ پہلی اذان سے کیونکہ قرآن میں فجر کی وضاحت اور حدیث میں تشریح بھی ہو گئی کہ فجر وہ ہے جس وقت ماہ رمضان میں خوردو نوش اور وصال(جماع) وغیرہ ممنوع ہو جاتا ہے۔ صلوٰۃ فجر کے بعد کسی نماز کے ممنوع ہونے سے بھی اس نماز کی اذان کا وقت طلوعِ فجر ہی مترشح(واضح) ہوتا ہے۔ان امثال سے مظہر (ظاہر)ہے کہ یہی وقت فجر کی اذان میں تثویب کرنے کا ہے۔ مسلک اہلِ حدیث نیز احناف کو ہند وپاک میں ہم نے آج تک اسی پر عامل پایا ہے۔ رہی بات کہ ’’ پہلی اذان کے وقت لوگ سوئے ہوئے ہوتے ہیں‘‘ اس میں تثویب کی وجہِ جواز قرینِ قیاس نہیں،کیونکہ اس وقت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی اکثریت مطابق سنتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم رات کے آخری حصے میں محوِ سجود (سجدوں میں مصروف) ہوا کرتی تھی۔ قطع نظر ’’خیر القرون‘‘ کے اب تو دوسری اذان کے بعد تک اکثریت کا محوِ خواب رہنا عادت بن چکی ہے براہِ نوازش کتاب و سنت کی رُو سے مزید وضاحت فرما کر مطمئن فرمائیں۔ جواب: گزارش ہے صبح کی پہلی اذان کا تعلق بھی من وجہ صبح سے ہے۔ جس طرح کہ جمعہ کی پہلی اذان کا تعلق جمعہ سے ہوتا ہے۔ حدیث میں اس کی دو علتیں بیان ہوئی ہیں۔ تہجد گزار تہجد ختم کردیں، اور سوئے ہوئے بیدار ہوجائیں۔ اس علت کا تقاضا یہ ہے کہ (( اَلصَّلٰوۃُ خَیرٌ مِنَ النَّومِ)) کا تعلق پہلی اذان سے ہو۔ اس سے مقصود تہجد یا سحری کی اذان نہیں، جو ہمارے ہاں مشہور ہے شرع میں اس کا کوئی وجود نہیں۔ غالباً اس کے پیشِ نظر آپ کے ذہن میں اشتباہ پیدا ہوا ہے۔ دوسرا اس اذان کے ساتھ کھانے پینے کا ذکر محض اشتباہ(شبہ) دور کرنے کے لیے ہے کہ یہ وہ اذان نہیں جس کے ساتھ کھانا پینا حرام ہو جاتا ہے۔ بلکہ وہ دوسری اذان ہے۔ ورنہ لازم آئے گا کہ اس سے پہلے کھانا پینا جائز ہی نہ ہو کوئی بھی اس بات کا قائل نہیں۔ بخلاف امام یحییٰ قطان کے کہ انھوں نے اس کو رمضان سے مخصوص کردیا ہے۔ جب کہ حقیقت حال یہ ہے، کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سارا سال نفلی روزے کثرت سے رکھا کرتے تھے۔ لہٰذا بلالی اذان بھی سارا سال جاری و ساری رکھنا مسنون ہے۔ صلوٰۃِ داؤدی میں رات کے آخری حصے میں سونا محبوب ترین عمل قرار دیاگیا ہے ظاہرہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا بھی اس پر عمل ہو گا۔ یہ کہنا کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم رات کے آخری حصہ میں ایک لمحہ بھی آرام نہیں کرتے تھے۔ دعویٰ بلا دلیل ہے، جب کہ دوسری طرف متعدد روایات میں پہلی اذان کی
Flag Counter