Maktaba Wahhabi

136 - 829
للالبانی‘‘ (۱؍۸۴۔۸۵) سوال: جو لوگ وضومیں گردن کا مسح کرتے ہیں اور اس کا فتویٰ بھی دیتے ہیں؟ کیا وہ اس کی کوئی دلیل پیش کرتے ہیں؟ نیز گردن کے مسح کا کیا حکم ہے؟ جواب: وضومیں گردن کا مسح کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں۔ صاحب ’’عون المعبود‘‘ فرماتے ہیں: (( اَلحَدِیث مع ضُعفِہٖ لَا یَدُلُّ عَلَی استِحبَابِ مَسحِ الرَقبَۃِ، لِاَنَّ فِیہِ مَسحَ الرَّاس مِن مُقَدَّمِہٖ اِلٰی مُؤَٔخِّرِ الرَّأسِ، اَو اِلٰی مُؤَخِّرِ العُنُقِ عَلَی اختِلَافِ الرِّوَایَاتِ۔ وَ ھٰذَا لَیسَ فِیہِ کَلَامُ۔ اِنَّمَا الکَلَامُ فِی مَسحِ الرَّقَبَۃِ المُعتَادِ بَینَ النَّاسِ اِنَّھُم یَمسَحُونَ الرَّقبَۃَ بظُھُورِ الأَصَابِعِ بَعدَ فَرَاغِھِم عَن مَسحِ الرَّأسِ۔ وَ ھٰذِہِ الکَیفِیَّۃُ لَم تَثبُتُ فِی مَسح الرَّقبَۃِ، لَا مِنَ الحَدِیثِ الصَّحِیحِ، وَ لَا مِنَ الحَسَنِ، بَل مَا رُوِیَ فِی مَسحِ الرَّقبَۃِ کُلُّھَا ضُعَافٌ، کَمَا صَرَّحَ بِہٖ غَیرُ وَاحِدٍ مِنَ العُلَمَائِ۔ فَلَا یَجُوزُ الاِحتِجَاجُ بھَا۔ وَ نَقَلَ الشَّیخُ ابنُ الھَمَامِ مِن حَدِیثِ وَائِلِ بنِ حُجرٍ فِی صِفَۃِ وُضُوئِ رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ۔ ثُمَّ مَسحَ عَلٰی رَأسِہٖ ثَلَاثًا ،وَ ظَاھِرَ اُذُنَیہِ ثََلَاثًا ، وَ ظَاھِرَ رَقبَتِہِ۔ اَلحَدِیثُ وَ نسَبہٗ اِلَی التِّرمَذِیِّ فَھُوَ وَھمٌ مِنہُ ۔ لِاَنَّ الحَدِیثَ لَیسَ لَہٗ وُجُودٌ فِی التِّرمَذِیِّ )) [1] ’’حدیث مذکور ضعیف ہونے کے باوجود گردن کے مسح کے مستحب ہونے پر دلالت نہیں کرتی۔ اس میں صرف سَر کے مسح کا ذکر ہے کہ پیشانی کی طرف سے شروع کرکے سَر کے پچھلے حصے تک یا بعض روایات کے مطابق گردن کے آخر تک ہونا چاہیے۔ اس موضوع پر تو کوئی بحث نہیں۔ بحث تو لوگوں میں معروف طریقے پر گردن کے مخصوص مسح کے متعلق ہے کہ وہ سَر اور کانوں کے مسح سے فراغت کے بعد انگلیوں کی پشت سے گردن کا مسح کرتے ہیں۔ جب کہ یہ طریقہ کسی صحیح یا حسن درجے کی حدیث سے ثابت نہیں اس موضوع پر مروی تمام احادیث اہل علم و تحقیق کے مطابق ضعیف ہیں۔ لہٰذا ان سے دلیل لینا درست نہیں۔ ابن الہمام رحمہ اللہ نے ترمذی کے حوالے سے جو روایت پیش کی ہے کہ ’’ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سَر اور کانوں کے ظاہر کا تین دفعہ اور گردن کا (ایک دفعہ) مسح کیا۔‘‘ یہ ان کا وہم ہے کیونکہ’’ ترمذی‘‘ میں ایسی کوئی حدیث نہیں۔‘‘ سوال: لغت میں غسل سے مراد پانی ڈالنا اور مَلنا ہے (کتاب الفقہ علی المذاہب الاربعہ للجزیری)کیا نبی
Flag Counter