مجہول ہے، محمد بن ثابت العبدی بالاتفاق ضعیف ہے، اور شہر اپنی منصف مزاجی میں مختلف فیہ ہے۔‘‘
حافظ نے ’’التلخیص‘‘ (۳/۲۰۴) میں فرمایا:
’’وہ حدیث ضعیف ہے۔‘‘ پھر نووی نے فرمایا:
’’لیکن فضائل اعمال میں ضعیف روایت پر عمل کیا جائے گا، اس پر علماء کا اتفاق ہے اور یہ (حدیث) بھی اسی زمرے میں آتی ہے۔‘‘
میں کہتا ہوں: یہ ضعیف حدیث، اس صحیح حدیث کے عموم کے خلاف ہے: ’’جس طرح وہ (مؤذن) کہتا ہے اسی طرح تم کہو۔‘‘ [1] اس کی مثل جو ضعیف حدیث پر عمل کرنا جائز قرار دیتے ہیں ان کے نزدیک بھی اس پر عمل کرنا جائز نہیں، اور یہ عجیب بات ہے کہ شافعیہ نے بھی اس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کو اپنایا ہے اور وہ صحیح حدیث کے عموم پر عمل کرنا ترک کرتے ہیں۔
پھر انہوں نے جو ذکر کیا کہ فضائل اعمال میں ضعیف حدیث پر عمل کرنے پر اتفاق ہے تو یہ اس طرح نہیں ہے،[2] کیونکہ ایسے علماء بھی ہیں جو ضعیف حدیث پر مطلق طور پر عمل نہیں کرتے، احکام میں نہ فضائل میں، ابن سیّد
|