’’…رہی شہادت پس ظاہر ہے کہ وہ مرجۂ کی بدعات میں سے ہے جو ہر مومن کے لیے جنت کی گواہی دیتے ہیں، جو کہتے ہیں: جس طرح شرک کی موجودگی میں کوئی عمل فائدہ نہیں دیتا، اسی طرح ایمان کے ہوتے ہوئے کوئی عمل نقصان نہیں دیتا،یا پھر یہ معتزلہ کی بدعات میں سے ہے، انہوں نے شہادت کے مسئلے میں چار اقوال پر اختلاف کیا ہے، ان میں سے بعض کا قول ہے: شہداء وہ قابل اعتماد ہیں، وہ شہید ہوئے یا شہید نہیں ہوئے، ان کے باقی اقوال ’’مقالات الاسلامیین‘‘ (۱/۲۹۶۔ ۲۹۷) میں دیکھیں۔
۲:… ایمان کے بارے میں مرجۂ کی بدعات:
ہمارے شیخ رحمہ اللہ نے ’’الضعیفۃ‘‘ (۶/۱۰۱) میں حدیث رقم (۲۵۹۰)[1] کے تحت بیان کیا اور ہمارے شیخ نے اس پر منکر کا حکم لگایا ہے۔
پھر یہ کہ وہ حدیث میرے نزدیک ’’منکر ہے‘‘ اس کا کچھ حصہ دوسرے حصے کی مخالفت کرتا ہے! کیونکہ اس کا لاالہ الا اللّٰہ کہنا تب تک اس کے لیے نافع نہیں جب تک اس کے دل میں ایمان کی کوئی چیز نہ پائی جائے، مگر حد سے بڑھے ہوئے بعض مرجۂ کے مذہب پر، جوکہ قول کے ساتھ ایمان قلبی کو مشروط نہیں ٹھہراتے، غور کریں۔[2]
۳:… مرجۂ اور ان کا یہ کہنا، ایمان کے ہوتے ہوئے گناہ گار کے لیے گناہ مضر نہیں:
طحاوی نے ’’عقیدۃ الطحاویۃ‘‘ فقرہ (۵۸) میں بیان کیا:
’’ہم نہیں کہتے کہ ایمان کے ہوتے ہوئے گناہ گار کے لیے گناہ مضر نہیں۔‘‘
ہمارے شیخ رحمہ اللہ نے ’’الطحاویۃ‘‘ پر اپنی تعلیق (ص۶۱) پر فرمایا:
|