تفسیر اس طرح کی جو کہ حق کے خلاف ہے؟!
۵:… قادیانیت اورابن عربی دھوکے باز صوفی:
ہمارے شیخ نے ’’الصحیحۃ‘‘ (۱/۸۴۶) حدیث رقم (۴۷۳) کے تحت بیان کیا:
افسوس ہے کہ ان میں سے ایک شیخ محی الدین بن عربی (دھوکے باز) کی کتاب ’’الفتوحات المکیۃ‘‘ سے ایک کتابچے میں ایسے کلمات ظاہر کرتا تھا جواس نام نہاد نبوت کے بقاء پر دلالت کرتے ہیں، اس نے انہیں لوگوں میں نشر کیا، پھر کوئی شیخ ان پر رد نہ کرسکا، جبکہ اس سے پہلے انہوں نے ان پر رد میں بعض رسائل تالیف کیے تھے، لیکن انہوں نے اس کتابچے پر رد نہ کیا، اس لیے کہ اس رسالے کے مرتب کرنے والے کا مکر ہے کہ اس نے اس میں اپنی طرف سے کوئی چیز نہیں لکھی تھی، اس کے سوا کہ اس نے اس میں شیخ کے کلمات ذکر کیے جو ان کے زعم مذکور میں ان کی گمراہیوں کی تائید کرتے تھے، اگر وہ اس پر رد کرتے! تو وہ شیخ اکبر کا رد ہوتا، اس لیے ان میں سے کسی کو اس کے خلاف جرأت نہ ہوئی! یہ اس وقت ہے کہ جب وہ اسے بے دینی خیال نہ کریں،! تو گویا کہ وہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ باطل صرف شخصیت کے اعتبار سے ہے، جب ایسا شخص نبی بن بیٹھا جس کے متعلق وہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ وہ کافر ہے؟ تو وہ باطل ہے، اور جب اس شخص نے دعویٰ کیا جس کے متعلق وہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ وہ مسلمان ہے۔ بلکہ وہ ولی ہے۔، تو وہ حق ہے!! واللہ المستعان۔
۶:… ان کا دوسروں کودعوت دینے کا طریقہ:
ہمارے شیخ نے ’’التعلیق علی الطحاویۃ‘‘ (ص۴۰) میں بیان کیا:
ان کی سب سے نمایاں علامت یہ ہے کہ جس وقت وہ اپنی دعوت کے متعلق بات شروع کرتے ہیں، تو وہ سب سے پہلے عیسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام کی وفات کے اثبات سے آغاز کرتے ہیں، جب وہ اپنے زعم کے مطابق اسے ثابت کر دیتے ہیں تو وہ دوسرے مرحلے کی طرف منتقل ہوتے ہیں، وہ ہے: عیسیٰعلیہ الصلوٰۃ والسلام کے نزول کے متعلق وارد احادیث، وہ ان پرایمان ظاہر کرتے ہیں، پھر وہ جلد ہی ان کی تاویل کرتے ہیں، وہ تاویل کرتے رہتے ہیں حتی کہ وہ اپنے زعم میں ان کی موت کو ثابت کر دیتے ہیں، کیونکہ ان کے نزدیک عیسیٰ جیسے کے نزول سے مقصودغلام احمد قادیانی ہے!
وہ اس طرح کی بہت زیادہ تاویلات کرتے ہیں، جس سے ہم قطعی طور پر کہہ سکتے ہیں کہ وہ ملحد باطنیوں کا ایک ٹولہ ہے۔
۷:…قادیانیت اور جنوں پر ایمان: [1]
ہمارے شیخ نے ’’التعلیق علی الطحاویۃ‘‘ (ص۴۰) میں بیان کیا:
|