Maktaba Wahhabi

373 - 756
ہمارے شیخ رحمہ اللہ نے ’’الضعیفۃ‘‘ (۵/۵) میں بیان کیا: … وہ سنت جس پر سلف میں سے صحابہ، تابعین اور ائمہ مجتہدین کا عمل رہا ہے: وہ داڑھی کو بڑھانا ہے، سوائے اس کے جومٹھی سے زائد ہو، پس اسے کترا جائے گا۔ [1] بعض سلف سے قوی نصوص سے اس کی تائید ہوتی ہے، اور اسے مطلق طور پر بڑھانے کا بیان وہ اس قبیل سے ہے جسے امام شاطبی نے ’’البدع الاضافیہ‘‘ کا نام دیا ہے۔ ہمارے شیخ نے ’’الضعیفۃ‘‘ (۵/۱۲۵) میں حدیث رقم (۲۱۰۷) کے تحت بیان کیا: وہ سنت جس پر سلف میں سے صحابہ اور ان کے علاوہ دیگر حضرات کا عمل رہا ہے وہ داڑھی کو بڑھانا ہے، سوائے اس کے جو مٹھی بھر سے زائد ہو! اسے کترا جائے، میں نے اسے کئی ایک مقام پر تفصیل کے ساتھ بیان کیا ہے، اور میں نے اس کے لیے قوی استدلال کیا ہے، اس وقت ان میں سے درج ذیل حدیث (۲۳۵۵) اور حدیث (۶۲۰۲) میرے ذہن میں آ رہی ہے۔ ٭مٹھی بھر مقدار سے زائد داڑھی کترنے کے مسئلہ کی تفصیل: ہمارے شیخ نے ’’الضعیفۃ‘‘ (۵/۳۷۵۔ ۳۸۰) میں حدیث رقم (۲۳۵۵) کے تحت بیان کیا: جان لیجیے کہ اس روایت [2] کی طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے صحیح روایت میں قولاً داڑھی کترنا ثابت ہے نہ گزشتہ روایت (۲۸۸)[3] کی طرح فعلاً ثابت ہے۔[4] ہاں! یہ بعض سلف سے ثابت ہے، اس میں سے جو آسانی سے میسر ہے وہ حاضر ہے: (۱)… مروان بن سالم مقفع سے، انہوں نے کہا:
Flag Counter