ب:… سورج/ چاند گرہن کی نماز کے لیے اذان:
’’صلاۃ التراویح‘‘ (ص۳۳)
ج: …ابن زبیر کی نماز نماز کسوف فجر کی نماز کے مثل ہے، ان کے بھائی عروہ سے جب اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا: انہوں نے سنت کے حوالے سے غلطی کی۔
’’مختصر صحیح البخاری‘‘[1] (۱/۲۹۵، ۱/۳۱۶، رقم:۵۲۷)۔
دوم:… خود ساختہ نمازوں کی بدعات
۱۔ نماز رغائب کی بدعات:
’’الرد علی التعقیب الحثیث‘‘ (ص۵۰)، ’’صلاۃ التراویح‘‘ (۲۴،۳۳،۴۴) ’’صحیح الترغیب والترہیب‘‘ (۱/۵۴)، ’’مساجلہ علمیۃ بین الامامیین الجلیلین العز بن عبد السلام وابن الصلاح حول صلاۃ الرغائب المبتدعۃ‘‘۔
نماز رغائب کے مسئلہ کی تفصیل:
ہمارے شیخ البانی رحمہ اللہ نے ’’الصحیحۃ‘‘ (۲/۷۳۵) میں بیان کیا:
جان لیجیے کہ یہ حدیث ان ائمہ اور حفاظ کی تصدیق کے باوجود جن کا ذکر ہوا … اور وہ امام مسلم، ابن خزیمہ، ابن حبان، حاکم اور ذہبی ہیں … اور وہ جنہوں نے ان کی تصحیح کو برقرار رکھا جیسے بیہقی نے (اپنی السنن میں)، نووی نے اپنی ’’ریاض‘‘ میں، عسقلانی نے اپنی ’’فتح‘‘ (۴/۲۳۳) اور ’’تلخیص‘‘ (۴/۲۱۵) میں اور ان کے علاوہ بہت سے ہیں جنہوں نے نماز رغائب کے بدعت ہونے پر اس سے دلیل لی ہے۔
ہمارے شیخ نے ’’الصحیحۃ‘‘ (۲/۷۳۷) میں بیان کیا:
امام نووی نے ’’شرح مسلم‘‘ میں فرمایا:
’’علماء نے اس سے اس بدعت نماز، جسے رغائب کا نام دیا گیا ہے، کی کراہت پر استدلال کیا ہے، اللہ اس کے وضع کرنے والے اور اس کی اختراع کرنے والے کو ہلاک کرے، کیونکہ وہ بدعت منکرہ ہے…‘‘ ان کے عمدہ کلام کے آخر تک، صنعانی اور شوکانی ودیگر نے ان سے اسے نقل کیا اور انہوں اسے برقرار رکھا۔
۲۔ غسل خانے سے نکلنے کی سنت کی دو رکعت:
’’تعالیم الاسلام‘‘ کے مصنف نے (ص۳۶) پر غسل کرنے کے آداب کے بیان کے سلسلے میں کہا:
’’یہ کہ وہ اس (غسل خانے) سے نکلنے کے بعد غسل خانے سے نکلنے کی سنت کی دو رکعت پڑھے۔‘‘
|