فصل: مہینوں، دنوں اور راتوں کی بدعات
1- پندرہ شعبان کی رات کو تہوار قرار دینا اور اس میں لوگوں کا اکٹھا ہونا۔
2- پندرہ شعبان کے دن روزہ رکھنا۔
3- عیدالفطر اور عیدالاضحی کی راتوں کو جاگنا۔
4- عیدین کی راتوں کو قیام و عبادت کے لیے خاص کرنا۔
5- عید کے دن کو قبروں کی زیارت کے لیے خاص کرنا۔
6- معراج کی شب جلسے وغیرہ کا اہتمام۔
7- عاشوراء کے دن سرمہ، تیل اور خوشبو لگانا۔
8- عاشوراء کے دن بچوں/ اہل خانہ پر زیادہ خرچ کرنا۔
9- عید میلاد کی بدعت۔
10- ربیع الاوّل کے مہینے کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کا قصہ بیان کرنے کے لیے تخصیص۔
11- جمعہ کی رات نماز عشاء میں ’’سورۃ الجمعۃ‘‘ اور ’’سورۃ المنافقون‘‘ کی قراءت کی پابندی۔
12- ماہ رجب کی روزوں کے ساتھ تخصیص۔
13- عرفہ کے دن عرفہ کے پہاڑوں پر اور قربانی کے دن مشعر حرام (مزدلفہ) میں ضرورت سے زیادہ چراغاں کرنا۔
|