اذان کی بدعات
۱… مسجد میں منبر کے پاس اذان دینا[1]
ہمارے شیخ رحمہ اللہ نے ’’الأجوبۃ النافعۃ عن أسئلۃ لجنۃ مسجد الجامعۃ‘‘ (ص۲۸۔۳۱) میں فصل (تحقیق موضع الأذان النبوی و العثمانی) کے تحت بیان کیا:
یہ اموی بدعت ہے جیسا کہ بیان ہو گا، اس سے اذان کا مقصود حاصل نہیں ہوتا اور وہ ہے: اعلان، ابن عبدالبر نے مالک سے نقل کیا:
’’امام کے سامنے اذان دینا امر قدیم نہیں‘‘ یعنی وہ بدعت ہے۔
ابن عابدین نے ’’الحاشیۃ‘‘ (۱/۳۶۲) میں، ابن الحاج نے ’’المدخل‘‘ (۲/۲۰۸) میں اس کی صراحت کی ہے، اوران دونوں کے علاوہ اس سے جو ان دونوں سے زیادہ قدیم اور زیادہ عالم ہیں، الشاطبی نے ’’الاعتصام‘‘ (۲/۱۴۶۔۱۴۷) میں جو فرمایا، اس کا خلاصہ یہ ہے:
’’ابن رشد نے بیان کیا: جمعہ میں امام کے سامنے اذان دینا مکروہ ہے، کیونکہ وہ ایک نیا کام ہے، سب سے پہلے ہشام بن عبدالملک نے اسے شروع کیا، کیونکہ اس نے اس اذان کو جو کہ زوراء کے مقام پر تھی اسے گیلری میں منتقل کیا، اور وہ اذان جو گیلری میں تھی اسے اپنے سامنے منتقل کر دیا، اور اس کے بعد خلفاء نے ہمارے اس زمانے تک اس میں اس کی پیروی کی، انہوں نے کہا: وہ بدعت ہے،اور جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اور آپ کے بعد خلفاء راشدین نے کیا وہ سنت ہے۔ ابن حبیب نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اور آپ کے بعد خلفاء راشدین کا فعل ذکر کیا جیسا کہ ابن رشد نے ذکر کیا، اور انہوں نے ہشام کے قصے کا ذکر کیا، پھر انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کیا تھا وہ سنت ہے اور ابن حبیب نے کہا ہے کہ امام کے منبر پر چڑھنے کے وقت جو اذان ہے وہ عثمان رضی اللہ عنہ کے زمانے میں باقی تھی، وہ اس کے موافق ہے جسے ارباب نقل صحیح نے نقل کیا ہے، کہ عثمان نے اپنے سے پہلے موجود عمل پر صرف زوراء کے مقام والی اذان کا اضافہ کیا پس تب ہشام کا بلند جگہ سے شرعی اذان کو اپنے سامنے
|