Maktaba Wahhabi

475 - 756
عرفات کے پہاڑوں اور قربانی کے دن مشعر حرام پر جو کرتے ہیں وہ بھی اسی قبیل سے ہے، اس کی تردید کرنا اور اس کے متعلق بتانا واجب ہے کہ وہ بدعت، منکر اور شریعت مطہرہ کے خلاف ہے۔‘‘ ۱۵: مقام ابراہیم کے پیچھے کعبہ کے کپڑوں کی اور مسجد حرام میں کتب وغیرہ کی خرید وفروخت ہمارے شیخ رحمہ اللہ نے ’’الثمر المستطاب فی فقہ السنۃ والکتاب‘‘ (۲/۶۹۴۔۶۹۵) میں بیان کیا: صنعانی نے ’’شرح‘‘ میں بیان کیا: ’’اس میں مسجد میں خرید و فروخت کے حرام ہونے کی دلیل ہے، اس میں خرید و فروخت کرنے والے کو دیکھنے والے ہر شخص پر واجب ہے کہ وہ یوں کہے، اللہ تمہاری تجارت کو نفع مند نہ بنائے؛ وہ ایسا کرنے والے کی زجر و توبیخ کے لیے بلند آواز سے یہ الفاظ کہے گا اور یہ کہنے کی علت وہ قول ہے جو اس کے بارے میں بیان ہوا ہے کہ مساجد اس لیے نہیں بنائی گئیں۔‘‘ ملا علی القاری نے ’’المرقاۃ‘‘ (۱/۴۶۷) میں بیان کیا: ’’ہمارے علماء نے معتکف کے لیے قابل فروخت چیز کو پیش کیے بغیر خریداری کو جائز قرار دیا ہے، اور مقام ابراہیم کے پیچھے کعبہ کے کپڑوں کو، اور مسجد حرام میں کتب وغیرہ فروخت کرنا، بہت بری عادت ہے، اور وہاں گھریلو سامان، مشکیزے اور پالکیاں وغیرہ رکھنا تو اس سے بھی برا ہے، خاص طور پر حج کے ایام میں اور لوگوں کی بھیڑ کے وقت میں۔ اور اللہ اپنے امر دین کا کارساز ہے، ولا حول ولا قوۃ الا باللہ!‘‘
Flag Counter