Maktaba Wahhabi

248 - 756
مقام و مرتبہ انہیں دیتے ہیں، اس میں ہوس اور تعصب نہیں ہوتا۔ ۱۹:… شیعہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب پر اور خاص طور پر ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ پر طعن کرتے ہیں اور ان کے بارے میں کہتے ہیں کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر معاذ اللہ جھوٹ و افتراء باندھتے ہیں: ’’الصحیحۃ‘‘ (۱/۹۶ اور ۷/۸۲۹)۔ ۲۰:… روافض نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کو معتبر قرار نہیں دیتے، جبکہ معلوم ہے کہ وہ سب معتبر ہیں، جیسا کہ اہل السنہ کے ہاں ثابت ہے: ’’الصحیحۃ‘‘ (۷/۱۱۸۹) ۲۱:… شیعہ اور ان کا اپنے اصحاب کے لیے تعصب (بے جا طرف داری) ، ان کا ہمارے ائمہ کے علم سے عدم اہتمام اور ان کا ان پر تنقید کرنا: اس کے باوجود، آج ان کے بعض معاصرین شیعہ اور اہل السنہ کے درمیان قربت پیدا کرنے کی دعوت دیتے ہیں، اور یہ میرے نزدیک تو محال ہے، جب تک وہ ہمارے ساتھ ان صحیح علمی قواعد [1] پر اتفاق نہ کر لیں جو کسی سنی کی طرف داری کرتے ہیں نہ کسی شیعہ کی، جبکہ یہ ناممکن ہے ناممکن ہے۔ ’’الضعیفۃ‘‘ (۱۱/۷۸۹)۔ ۲۲:… شیعہ کے نزدیک وقت افطار: افطار غروب آفتاب کے بعد ہوتا ہے اس کے برعکس شیعہ افطار کو غروب کے بعد مؤخر کرتے ہیں حتی کہ رات کی تاریکی ظاہر ہو جائے۔ ’’صحیح الترغیب‘‘ (۱/۵۸۸) تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ۔ ۲۳:… بعض اہل روافض رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا ابو طالب کے اسلام کے بارے میں ایک کتابچہ تصنیف کرتے ہیں: ہمارے شیخ نے ’’احکام الجنائز‘‘ (ص ۱۶۷) میں فرمایا: ’’میت کو دفن کرنا واجب ہے خواہ وہ کافر ہو، اور اس بارے میں دو حدیثیں ہیں[2]: دوسری علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انہوں نے فرمایا:
Flag Counter