Maktaba Wahhabi

324 - 756
وہ اس طرح کی بہت زیادہ تاویل کرتا ہے، نامعقولیت کی حد میں، جیسا کہ سید رشید نے اس پررد کے سلسلے میں اپنی تفسیر (۶/۵۸) کی دوسری جگہ پر خود بیان کیا: ’’اس نے اپنی دعوت پر قرآن سے وہمی دلائل کے استنباط میں ایران کے شیعہ کا طریقہ اپنایا ہے جنہوں نے مہدی ہونے کا دعوی کیا جیسے بہاء اور باب، حتی کہ اس نے اسے سورۃ الفاتحۃ سے استنباط کیا ہے! اور اس کی اس (سورۂ فاتحہ) کی تفسیر میں ایک کتاب ہے جو انتہائی نامعقول ہے۔ وہ دعوی کرتا ہے کہ وہ اس کا ایک معجزہ ہے!! اس نے اسے اپنے ظہور کے لیے خوشخبری قرار دیا ہے، کہ وہ اس امت کا مسیح ہے!‘‘ ۱۲:… تفسیر میں قادیانیت کی بدعات: اللہ تعالیٰ کے فرمان: ﴿اَطِیْعُوا اللّٰہَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَ اُولِی الْاَمْرِ مِنْکُمْ﴾ (النساء:۵۹) میں ’’منکم‘‘ (تم میں سے) کی تفسیر ’’فیکم‘‘ (تم میں) سے کرنا قادیانی بدعت ہے، اور انگریز کی چال بازی ہے۔ علامہ البانی نے طحاوی کے قول: ’’ہم ان کی اطاعت کو اللہ عزوجل کی اطاعت سے فرض سمجھتے ہیں…‘‘ (فقرہ ۷۲) (ص۷۰) پر تبصرہ کرتے ہوئے بیان کیا: میں نے کہا: یہ واضح ہے کہ یہ ان میں سے مسلمانوں کے ساتھ خاص ہے! جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿اَطِیْعُوا اللّٰہَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَ اُولِی الْاَمْرِ مِنْکُمْ﴾ (النساء:۵۹) رہے استعماری کافر تو ان کی کوئی اطاعت نہیں، بلکہ انہیں (مقبوضہ علاقوں سے) بھگانے اور ان کی نجاست سے ملکوں کو پاک کرنے کے لیے مکمل مادی اور معنوی تیاری واجب ہے۔ رہی اللہ تعالیٰ کے فرمان ’’مِنْکُمْ‘‘ کی تاویل، یعنی فیکم! تو یہ قادیانی بدعت اور انگریز کی چال بازی ہے، تاکہ وہ مسلمانوں کو گمراہ کریں، اور وہ انہیں استعماری کافروں کی اطاعت پر آمادہ کریں، اللہ ان تمام (کے نجس وجود) سے مسلمانوں کے علاقوں کو پاک صاف کر دے۔ (آمین) ۷:… اہل قرآن امام ابوخطاب ابن دحیہ نے اپنی کتاب ’’أداء ما وجب من بیان وضع الوضاعین فی رجب‘‘ (ص۱۱۹۔۱۲۰) میں بیان کیا جو کہ درج ذیل ہے: تمام ممالک کے اہل الحدیث (محدثین) اور اہل فقہ کے اہل علم کا معتبر خبر واحد کو قبول کرنے پر اجماع ہے، اس سے دلیل لینا واجب ہے اور اس پرعمل کرنا لازم ہے جبکہ وہ ثابت ہو جائے اور اس کے علاوہ کسی صحیح حدیث یااجماع نے اسے منسوخ نہ کیا ہو، اور صحابہ رضی اللہ عنہم سے لے کر آج تک ہر دور میں تمام علماء کا یہی موقف رہا ہے سوائے ان بدعتیوں کے جنہوں نے اس سے اختلاف کیا، ان کی کوئی حیثیت نہیں۔
Flag Counter