Maktaba Wahhabi

388 - 756
(۳)… مصنف، بخاری اور جمہور کی روایت: ’’مقاماً محموداً‘‘ نکرہ کے ساتھ ہے۔ رہے امام نسائی اور امام بیہقی تو ان دونوں نے کہا: ’’المقام المحمود‘‘ معرفہ کے ساتھ ہے، اور وہ طحاوی کی بھی روایت ہے، طبرانی کی بھی، اور ابن خزیمہ اور ابن حبان نے اسے اپنی اپنی صحیح میں روایت کیا، جیسا کہ ’’الفتح‘‘ میں ہے۔ اور صحیح روایت بخاری اور ان لوگوں کی ہے جو ان کے ساتھ ہیں، اس کی بہت سی وجوہ ہیں! محقق ابن القیم نے انہیں ’’بدائع الفوائد‘‘ (۴/۱۰۵) میں نقل کیا ہے، اس کا مطالعہ کریں۔ ۹… اقامت سے تھوڑا سا پہلے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر بلند آواز سے صلاۃ وسلام ہمارے شیخ البانی رحمہ اللہ نے ’’الضعیفۃ‘‘ (۲/۲۹۴) میں بیان کیا: ’’اقامت سے پہلے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر بلند آواز سے صلاۃ و سلام فاش بدعت ہے۔ ہم نے اسے شمال کے علاقوں حلب اور ادلب وغیرہ میں دیکھا ہے۔‘‘ ۱۰: مؤذن جب اقامت کے وقت ’’قد قامت الصلوۃ‘‘ کہے اس وقت ’’اقامھا اللّٰہ و ادامھا، و اجعلنا من صالح أہلھا عملًا‘‘ کہنا اس قول کے کہنے والوں کا سہارا ایک ضعیف روایت ہے اور وہ ’’المشکاۃ‘‘ رقم (۶۷۰)، ’’الارواء‘‘ رقم (۲۴۱)، ’’تمام المنۃ‘‘ (ص۱۴۹۔۱۵۰) اور ’’الثمر المستطاب‘‘ (۱/۲۱۶۔۲۱۷) میں منقول ہے۔ ابو امامہ یا اصحابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں سے کسی سے روایت ہے۔ انہوں نے فرمایا: بلال نے اقامت شروع کی، جب انہوں نے کہا: ’’قد قامت الصلوۃ‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا: ’’اَقَامَھَا اللّٰہُ وَ أَدَامَھَا‘‘ (اللہ اسے قائم و دائم رکھے)، اور باقی اقامت میں، اذان کے بارے میں عمر رضی اللہ عنہ کی روایت کے مانند کہا۔ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ [1] ہمارے شیخ رحمہ اللہ نے ’’المشکاۃ‘‘ (۱/۲۱۲) کے حاشیے میں بیان کیا: تنبیہ:… جب حدیث کا ضعف معلوم و ثابت ہو جائے تو دو اسباب کی وجہ سے اس پر عمل کرنا جائز نہیں: (۱)… کہ وہ فضائل کے باب سے نہیں! کیونکہ اقامت کے وقت اس میں جو قول مذکور ہے کسی دوسری حدیث میں اس کی مشروعیت ثابت ہے نہ اس کی فضیلت، کہ کہا جائے: فضائل میں اس پر عمل کیا جائے گا، رہا صرف اس طرح کی اکیلی ضعیف روایت کے ساتھ اس کا اثبات، اور اسے شریعت بنانا، تو وہ قواعد شریعت سے بہت
Flag Counter