Maktaba Wahhabi

303 - 756
اس کی اطاعت کرے۔ اس نے کہا: کیا تم اس شیخ کی طرف نہیں دیکھتے کہ اس نے ظاہری طور پر تو لڑکے کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے والد کو قتل کر دے، لیکن حقیقت میں اس نے لڑکے کی والدہ کے ساتھ زنا کرنے والے زانی کو قتل کرنے کا حکم دیا ہے، وہ شرعاً قتل کا مستحق ہے! کئی وجوہ کی بنا پر شرعی طور پر اس قصے کا باطل ہونا مخفی نہیں: (۱)… حد نافذ کرنا شیخ کا حق نہیں خواہ اس کا مقام کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو، وہ تو حاکم کا حق ہے۔ (۲)… اگر وہ واقعہ ایسے ہی تھا! تو پھر اس نے صرف مرد پر کیوں حد نافذ کی اور عورت پر حد نافذ نہیں کی، جبکہ اس معاملے میں دونوں برابر ہیں؟ (۳)… شادی شدہ زانی کو شرعی حکم کے مطابق سنگسار کرکے قتل کرنا ہے، سنگسار کے بغیر قتل کرنا نہیں۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ اس شیخ نے کئی وجوہ سے شرع کی مخالفت کی ہے، اسی طرح اس مرشد کی حالت ہے جس نے اس قصے پر شیخ کی اطاعت کے وجوب کی بنا قائم کی خواہ وہ ظاہری طور پر شریعت کے خلاف ہو، حتی کہ اس نے انہیں کہا: جب تم شیخ کے گلے میں صلیب دیکھو، توبھی تمہارے لیے اس پر انکار کرنا اور اسے معیوب قرار دینا جائز نہیں! اس طرح کے کلام کے بطلان کی وضاحت کے باوجود، اور شرع و عقل کی مخالفت کے باوجود ہم لوگوں میں ایسے لوگ بھی دیکھتے ہیں جن پر اس کا کلام اثر دکھا جاتا ہے، جبکہ ان میں بعض تعلیم یافتہ نوجوان ہوتے ہیں۔ میرے اور ان میں سے ایک شخص کے درمیان اس قصے کے متعلق مباحثہ ہو چکا ہے، اس نے اسے اس مرشد سے سن رکھا تھا، اور اس نے اس پر جس حکم کی بنا رکھی تھی وہ بھی اس نے سنا تھا، لیکن اس کے ساتھ جو مباحثہ ہوا اس سے کچھ فائدہ نہ ہوا، اور اس نے اس قصے پر یقین کر لیا! کہ وہ اس کے خیال میں کرامات میں سے ہے، اس نے کہا: تم کرامت کا انکار کرتے ہو۔ اور جب میں نے اسے کہا: اگر تمہارا شیخ تمہیں حکم دے کہ تم اپنے والد کوقتل کر دو تو کیا تم ایسے کرو گے؟ اس نے کہا: میں اس مقام و مرتبے تک نہیں پہنچ پایا!! برا ہو ایسی وعظ و نصیحت اور تعلیم کا جو عقلوں پر پردے ڈال دے اور اس مقام ومرتبے تک گمراہوں کے حوالے کر دے! تو کیا اس کے بعد اس شخص پر کوئی ملامت ہے جو ان لوگوں کے دین کے متعلق بیان کرتا ہے کہ وہ لوگوں کی افیون ہے؟! ۱۰:… صوفیاء اور شیخ الاسلام ابو اسماعیل انصاری کی کتاب ’’منازل السائرین‘‘: ذہبی رحمہ اللہ نے ابو اسماعیل انصاری کی سوانح حیات میں بیان کیا: ’’… کاش کہ وہ کتاب ’’المنازل‘‘[1] تالیف نہ کرتے، پس اس میں ایسی اشیاء ہیں جو سلف اور ان
Flag Counter