Maktaba Wahhabi

344 - 756
وسیلے کی بدعات بدعتی وسیلہ ہمارے شیخ نے مسئلہ توسل پر اپنی متعدد کتب میں بڑی طویل بحث کی ہے؟ مثلاً: ’’الضعیفۃ‘‘ جلد اوّل، ’’دفاع عن السنۃ النبویۃ‘‘ اور انہوں نے اس مسئلے کے تمام پہلوؤں کے حوالے سے ایک خاص کتاب تصنیف کی اور انہوں نے اس کا نام رکھا: ’’التوسل: أنواعہ و أحکامہ‘‘۔ اور انہوں نے مبتدع توسل پر لوگوں کی زبانوں پر رائج عبارات کے ذریعے مثالیں بیان کی ہیں، انہوں نے اپنی کتاب ’’التوسل‘‘ (ص۹) میں فرمایا: مثلاً: ’’اللہ! اپنے نبی کے صدقے یا ان کا تیرے ہاں جو مقام و مرتبہ ہے اس کے صدقے مجھے عافیت دے اور مجھ سے درگزر فرما۔‘‘ اور: ’’اے اللہ! میں تجھ سے بیت الحرام کے صدقے تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ تو مجھے بخش دے۔‘‘ اور: اے اللہ! فلاں فلاں اولیاء و صالحین کے صدقے اور فلاں اور فلاں کے صدقے۔‘‘ یا: ’’اے اللہ! اللہ کے بندوں کی تیرے ہاں عزت کے صدقے‘ ہم جس سے دور ہیں اس کے مقام کے صدقے، اور اس کے سہارے کے تحت، ہم سے اور غم کے ماروں سے غم دور کردے۔‘‘ اور ’’اے اللہ! ہم نے تیرے حضور اپنے عاجز ہاتھ پھیلا رکھے ہیں، ہم صاحب وسیلہ و شفاعت (آپ صلی اللہ علیہ وسلم ) کا تجھے واسطہ دیتے ہیں کہ تو اسلام اور مسلمانوں کی مدد فرما…‘‘ اور ہمارے شیخ رحمہ اللہ نے (ص ۱۵۔۱۶) فرمایا: یہ عجیب بات ہے کہ بعض علم کا دعوی کرنے والوں نے درج ذیل دو آیتوں[1] سے استدلال کیا ہے جس کی
Flag Counter