کو رد کرتی ہے،کیونکہ ان کے علاوہ کسی اور میں کذب ان میں کئی گنا ہو جاتا ہے۔ کیونکہ وہ اللہ کی سب سے زیادہ جھوٹی مخلوق ہے۔ کاہن، طرقیہ اور نجومی …‘‘[1]
ہمارے شیخ رحمہ اللہ نے ’’الصحیحۃ‘‘ (۵/۶۴۶) میں شیخ الاسلام ابن تیمیہ سے روایت کیا کہ انہوں نے فرمایا: ’’شیعہ تمام گروہوں سے سب سے زیادہ جھوٹے ہیں۔‘‘
اور آپ نے ’’الضعیفۃ‘‘ (۷:۳۳۵) میں فرمایا:
’’… شیعہ کے بارے میں معلوم ہے کہ وہ سب گروہوں میں سب سے زیادہ جھوٹے ہیں مگر وہ جسے اللہ بچائے…‘‘
۹:… شیعہ اور قبروں کی تقدیس اور ان پر عمارت قائم کرنا اور انہیں پختہ کرنا:
شیعہ اور قبروں کی تقدیس اور اس پر عمارات تعمیر کرنا بنانا اور انہیں پختہ کرنا اور ان کے علاقوں میں شرک ووثنیت کے بہت سے مظاہر ہیں، جیسے قبروں کے لیے سجدے اور ان کے گرد طواف، ان کی طرف رخ کر کے نماز پڑھنا اور سجدہ کرنا نیز اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر ان سے دعا کرنا۔
’’تحذیر الساجد‘‘ (ص۱۱۰، ۱۱۷)
۱۰:… رافضہ اور رجعت (مرنے کے بعد دنیا میں واپسی کا عقیدہ):
ہم نے اسے جابر بن یزید جعفی کے سوانح حیات سے لیا، ہمارے شیخ رحمہ اللہ نے ’’الضعیفۃ‘‘ (۲/۲۴۵) سے اس کے حالاتِ زندگی میں بیان کیا۔
… اور وہ ضعیف ہے، بلکہ بعض ائمہ نے اسے جھوٹا کہاہے، وہ رافضی تھا اس کا عقیدہ تھا کہ علی رضی اللہ عنہ فوت نہیں ہوئے اور وہ بادلوں میں ہیں، وہ دنیا میں دوبارہ آئیں گے۔ [2]
۱۱:… رافضہ اور کربلا کی پاکی وعظمت نیز اس کی زمین پر سجدہ کرنے کی فضیلت[3]:
’’الصحیحۃ‘‘ (۳/۱۶۲۔۱۶۳)
|