Maktaba Wahhabi

752 - 756
ھو طاعۃ، ھو قربۃ، ھو سنۃ صدقوا لذاک الشیخ ذی الاضلال ’’وہ طاعت ہے، وہ قربت ہے، وہ سنت ہے۔ اس کے لیے انہوں نے گمراہ کن شیخ (پیر) کی تصدیق کی۔‘‘ شیخ قدیم صادھم بتحیُّل حـتـی اجـابـوا دعـوۃ الـمـحـتال ’’قدیم شیخ (پیر) اس نے حیلہ سازی کے ذریعے انہیں روک رکھا حتیٰ کہ انہوں نے حیلہ سازی کی دعوت قبول کر لی۔‘‘ ھجروا لہ القراٰن والاخبار والآثار اذ شھدت لھم بضلال ’’انہوں نے اس کی خاطر قرآن اور احادیث و آثار کو چھوڑ دیا جب اس نے ان کے لیے گمراہی کے ساتھ گواہی دی۔‘‘ ورأوا سماع الشعر انفع للفتی من اوجہ سبع لھم بنوال ’’انہوں نے اپنی سات وجوہات کی بنا پر نوجوان کے لیے سماع شعرکو بہت مفید قرار دیا۔‘‘ تاللہ ما ظفر العدو بمثلھا من مثلھم، واخیبۃ الآمال ’’اللہ کی قسم! ان سے بڑھ کر دشمن کبھی اس طرح کامیاب نہیں ہوا، تمہاری امیدوں پر پانی پھر جائے!‘‘ اسلامی اشعار ہمارے شیخ رحمہ اللہ نے ’’تحریم آلات الطرب‘‘ (ص۱۸۱۔۱۸۲) میں بیان کیا: میرے پاس آخری بات باقی رہ گئی جس کے ساتھ میں ان شاء اللّٰہ اس مفید رسالے کو ختم کروں گا، اور وہ بات اس کے متعلق ہے جسے وہ ’’اسلامی یا دینی اشعار‘‘ کا نام دیتے ہیں، میں کہتا ہوں: ساتویں فصل سے واضح ہوا کہ کون سے اشعار پڑھنا جائز ہے اور کون سے اشعار پڑھنا جائز نہیں، جیسا کہ اس سے پہلے واضح ہوا کہ عید اور شادی کے موقع پر خواتین کے لیے دف بجانا جائز ہے جبکہ باقی سب آلات موسیقی کا استعمال حرام ہے، اور اس آخری فصل میں یہ بتانا ہے کہ صرف انہی اعمال کے ذریعے اللہ کا قرب حاصل کرنا جائز
Flag Counter