Maktaba Wahhabi

423 - 756
۹… صلاۃ (درود) یا تشہد [1]کے شرعی الفاظ میں جعل سازی ہمارے شیخ رحمہ اللہ نے ’’فوائد مہمۃ فی الصلوۃ علی نبی الأمۃ‘‘ کے عنوان کے تحت ’’صفۃ الصلوۃ‘‘ (ص۱۷۶) میں بیان کیا: پانچواں فائدہ:…: جان لیجیے کہ ان تمام الفاظ میں سے درود کے ایک طرح کے الفاظ کو ہی دہراتے رہنا مشروع نہیں، اسی طرح تشہد کے الفاظ کے بارے میں کہا جائے گا، بلکہ یہ دین میں بدعت ہے، سنت یہ ہے کہ کبھی یہ کہے جائیں اور کبھی وہ جیسا کہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ نے اسے ’’التکبیر فی العیدین کی بحث میں بیان کیا ’’مجموع‘‘ (۶۹/۲۵۳/۱) ۱۰… تشہد اوّل میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود میں ’’اللھم صل علی محمد‘‘ سے زیادہ الفاظ پڑھنے کی کراہت کا بیان سنت میں اس کی کوئی اصل ہے نہ اس پر کوئی دلیل ہے، بلکہ ہم سمجھتے ہیں کہ جس نے یہ کیا ہے اس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کہو: اللّٰھم صل علی محمد و علی اٰل محمد … الخ پر عمل نہیں کیا۔ ’’صفۃ الصلاۃ‘‘ (۱۶۵) ۱۱… تشہد کے علاوہ انگلی سے اشارہ ۱۔ دوسجدوں کے درمیان اشارہ۔ ۲۔ جلسہ استراحت میں انگلی سے اشارہ۔ ۳۔ ہر جلسہ میں انگلی سے اشارہ۔ ہمارے شیخ البانی نے ’’الصحیحۃ‘‘ (۵/۳۰۸۔۳۱۳) میں حدیث رقم (۲۲۴۷) کے تحت یہ بیان کیا: …میں اپنے بہت سے لیکچروں اور دروس میں اس وضع اور اس کے اسباب کے متعلق کہا کرتا تھا، ہو سکتا ہے کہ کوئی آدمی کوئی نئی بدعت لے آئے وہ اس مطلق روایت پر اعتماد کرتا ہو اور اسے پتہ نہ ہو کہ وہ مقید ہے، اس سے
Flag Counter