اور یہ اس لیے کہ وہ مرجۂ کا قول ہے، جس کا نتیجہ وعید والی آیات اور ان احادیث کی تکذیب ہے جو اس امت کے گناہ گاروں کے حق میں آئی ہیں، کیونکہ ان میں سے کچھ گروہ جہنم میں جائیں گے، پھر وہ شفاعت کے ذریعے یا کسی اور وجہ سے اس سے نکل آئیں گے۔
۱۱:… معتزلہ
۱:… معتزلہ کہتے ہیں کبیرہ گناہ کرنے والے دائمی جہنمی ہیں:
’’الصحیحۃ‘‘ (۷/۱۳۷) ’’عقیدۃ طحاویۃ‘‘ (ص۶۰،۶۲) پر تعلیق۔
ہمارے شیخ نے ’’الصحیحۃ‘‘ (۶/۱۲۶۸) میں حدیث رقم (۲۹۹۹)[1] کے تحت فرمایا:
اس حدیث میں جیسا کہ علماء نے بیان کیا، ان خوارج پر رد ہے جو گناہوں کی وجہ سے کفر کا فتوی لگاتے ہیں، اور معتزلہ پر رد ہے جو فاسق پر تعذیب کو واجب قرار دیتے ہیں جب وہ توبہ کے بغیر فوت ہو جائے، کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا کہ وہ مشیئت الٰہی کے تحت ہے، اور آپ نے یہ نہیں فرمایا: وہ ضرور اسے عذاب دے گا۔
۲:… معتزلہ اور قیامت کے دن مومنوں کو اپنے رب کے دیدار ہونے کا انکار:
ہمارے شیخ نے ’’الصحیحۃ‘‘ (۷/۱۵۶) میں حدیث رقم (۳۰۵۶)[2] کے تحت فرمایا:
اس میں اس نعمت عظیم کا انکار کرنے والے معتزلہ اور اباضیہ کا رد ہے: مومنوں کو قیامت کے دن اپنے رب کا دیدار ہو گا، اور اس کا اثبات کرنے والے ایسے گروہ کا رد ہے جنہوں نے اس کی علم سے تاویل کی۔ دیکھیں: ’’الفتح‘‘
اور ہمارے شیخ نے ’’الضعیفۃ‘‘ (۱۱/۵۰۴) میں بیان کیا:
اور اس کے ذریعے[3] معتزلہ کو ہتھیار فراہم کیا جواللہ تعالیٰ کی بہت سی صفات کا انکار کرتے ہیں۔ جیسے سمع و بصر، اس کی رؤیت۔ وہ اس کی اسی طرح تاویل کرتے ہیں جس کا انجام (صفات کی) تعطیل ہے۔
امام طحاوی نے ’’عقیدہ طحاویہ‘‘ فقرہ (۳۷) میں بیان کیا:
’’جنتیوں کے لیے رؤیت پر ایمان اس شخص کے لیے صحیح نہیں ہوتا جس نے ان میں سے اس پر وہم کے ساتھ اعتبار کیا…‘‘ یہاں تک بیان کیا: ’’جو شخص نفی و تشبیہ سے نہ بچے۔ اس نے لغزش کی اور وہ تنزیہ کو نہ پہنچا۔‘‘
|