Maktaba Wahhabi

438 - 756
یہ حدیث اس پر نص ہے کہ یہ ذکر صرف فرض نماز کے فوراً بعد کیا جائے گا، اور اس کے مثل جو اس سے پہلے اوراد میں سے ہیں اور اس کے علاوہ، خواہ اس فرض نماز کے بعد سنتیں ہوں یا نہ ہوں، اور مذاہب میں سے جس نے اسے سنتوں کے بعد مقرر کیا ہے (حالانکہ اس کے پاس اس کے متعلق کوئی نص نہیں) وہ اس حدیث اور اس جیسی دیگر احادیث کے مخالف ہے، جو اس مسئلے میں نص کا درجہ رکھتی ہیں، واللہ ولی التوفیق۔ اور ہمارے شیخ رحمہ اللہ نے ’’الصحیحۃ‘‘ (۱/۳۸۰) میں حدیث رقم (۱۹۶) کے تحت بیان کیا: اور اس حدیث [1] میں فرض نماز سے سلام پھیرنے کے بعد اس ذکر کی مشروعیت ہے، جو شخص فرض نماز کے بعد ’’اللہم انت السلام…‘‘ پر اضافہ کی عدم مشروعیت کا قائل ہے وہ اس کے فضل سے محروم ہے، اور جو اس کے علاوہ اوراد ہیں وہ صرف بعد والی سنتوں کے بعد کیے جائیں گے، اور اس حدیث میں ان پر صریح اور ناقابل تردید ردّ ہے۔ پنجم:… نفل نمازوں کی بدعات اوّل:… مشروع نفل نمازوں کی بدعات ۱۔ عام نفل نماز کی بدعات: پہلي بات:… نفل نماز کے لیے جماعت و اجتماع کا رواج بنانا: سید سابق رحمہ اللہ نے بیان کیا: …’’رہا نفل نماز میں جماعت تو وہ مباح ہے، خواہ افراد کم ہوں یا زیادہ…‘‘ ہمارے شیخ رحمہ اللہ نے ’’تمام المنۃ‘‘ (ص۲۷۷) میں اس کلام کی تردید کرتے ہوئے فرمایا: لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم جو عام طور پر نفل پڑھا کرتے تھے وہ انفرادی طور پر تھے، اسی لیے میں سمجھتا ہوں کہ اس مذکورہ اباحت کو کبھی کبھار کے ساتھ مقید کیا جائے، ورنہ نفل نماز کے لیے اجتماع کا رواج بنانا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عام معمول کے خلاف ہے، جیسا کہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ نے اسے ’’الفتاوٰی‘‘ (۲/۲۔۳) میں ثابت کیا ہے۔ دوسري بات:… نوافل کی نماز ہمیشہ اور استمرار کے ساتھ باجماعت پڑھنا: ابن الصلاح رحمہ اللہ نے ’’المساجلۃ‘‘ (ص۲۳۔۲۴) میں صلاۃ الرغائب کے حوالے سے اپنا ردّ عمل اور دفاع کرتے ہوئے، کہ وہ جائز ہے، بیان کیا:
Flag Counter