Maktaba Wahhabi

656 - 756
سے بدل گیا، پس انھوں نے اس سے سعی کے بعد دو رکعت نماز کے استحباب پر استدلال کیا اور یہ بدعت محدثہ ہے اس کی سنت میں کوئی اصل نہیں، جیسا کہ اس پر کئی ائمہ جیسے ابوشامہ ودیگر نے متنبہ کیا ہے… ۶۸: جماعت کھڑی ہوجاتی ہے اور وہ صفا و مروہ کے درمیان اپنی سعی جاری رکھتے ہیں حتیٰ کہ ان کی نماز باجماعت رہ جاتی ہے: ’’حجۃ النبی صلي الله عليه وسلم ‘‘(۱۲۱/۶۸)، ’’المناسک‘‘ (۵۴/۷۰) ۶۹: مِنی آکر کسی معین دعا کی پابندی کرنا جیسا کہ ’’الإحیاء‘‘ میں ہے، ’’اللہم ہذہ مِنی، فامنن علی بما مننت بہ علی اولیائک وأہل اطاعتک۔‘‘ اور جب وہاں سے نکلے تو یہ دعا پڑھے: ’’اللہم اجعلہا خیر غدوۃ غدوتہا قط…‘‘ ’’حجۃ النبی صلي الله عليه وسلم ‘‘(۱۲۱/۶۹)، ’’المناسک‘‘ (۵۴/۷۱)۔ ۵: عرفات کی بدعات ۷۰: اس اندیشے کے پیش نظر کہ چاند دیکھنے میں غلطی ہوگئی لہٰذا احتیاط کے طور پر آٹھ ذوالحجہ کو کچھ وقت جبل عرفات پر وقوف کرنا: [1] ’’حجۃ النبی صلي الله عليه وسلم ‘‘(۱۲۲/۷۰)، ’’المناسک‘‘ (۵۴/۷۵)۔ ۷۱: عرفہ کی رات منیٰ میں شمعیں جلانا: ’’مجموعۃ الرسائل الکبری‘‘ (۲/۳۷۷۔۳۷۹) اور البجیرمی نے اپنے ’’حاشیۃ‘‘ (۲/۲۱۱) میں، ’’حجۃ النبی صلي الله عليه وسلم ‘‘(۱۲۲/۷۱)، ’’المناسک‘‘ (۵۴/۷۳)۔ ۷۲: عرفہ کی رات دس کلمات سے ہزار مرتبہ دعا کرنا: ’’سبحان الذی فی السماء عرشہ، سبحان الذی فی الارض موطۂ، سبحان الذی فی البحر سبیلہ…‘‘[2] ’’حجۃ النبی صلي الله عليه وسلم ‘‘(۱۲۲/۷۲)، ’’المناسک‘‘ (۵۴/۷۵)۔ ۷۳: آٹھ ذوالحجہ کو ایک ہی مرتبہ مکہ سے عرفہ کی طرف کوچ کرنا:
Flag Counter