Maktaba Wahhabi

320 - 756
قادیانیت کی گمراہیوں میں سے ان کا جنوں کے متعلق انسانوں کے علاوہ مخلوق کے طور پر انکار کرنا ہے، اوروہ ان تمام آیات و احادیث کی تاویل کرتے ہیں جو جنوں کے وجود اور ان کی تخلیق میں انسانوں سے الگ ہونے پر صراحت کرتی ہیں، جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ وہ (جنّ) بذات خود انسان ہی ہیں، یا وہ ان میں سے ایک گروہ ہیں، حتی کہ وہ ابلیس (شیطان) کے متعلق کہتے ہیں کہ وہ شریر انسان ہی ہے! کس چیز نے انہیں گمراہ کر دیا! ۸:… قادیانیت اور کفار کے عذاب کی انتہاء: ہمارے شیخ نے ’’الضعیفۃ‘‘ (۲/۷۳) میں حدیث رقم (۶۰۷)[1] کے تحت بیان کیا: جان لیجیے کہ ان گمراہوں کے دم چھلوں میں قادیانی ٹولہ بھی شامل ہے جو کہتے ہیں کہ کافروں کا عذاب ختم ہو جائے گا، بلکہ انہوں نے اپنے گمراہ ساتھیوں کی بات میں اضافہ نقل کیا ہے، انہوں نے کہا کہ کافر جنت میں جائیں گے! ان کے دجال اکبر کے بیٹے محمود بشیر بن غلام احمد نے کتاب ’’الدعوۃ الاحمدیۃ‘‘ میں اس پر نص قائم کی ہے، جو اس بات کی تائید چاہتا ہے وہ اس کا مطالعہ کرے۔ ہمارے شیخ نے ’’الضعیفۃ‘‘ (۲/۷۴) میں بیان کیا: مجھے یہ بیان کرتے ہوئے افسوس ہو رہاہے کہ قادیانیوں نے اپنی ان گمراہیوں میں، جن کی طرف اشارہ کیا گیا ہے، اپنے لیے ان چیزوں میں سہارا ڈھونڈا ہے جنہیں اہل السنہ کے ہمارے ائمہ نے بعض کتب میں ذکرکیا ہے۔ ۹:… قادیانیت اور قرآن و سنت سے ثابت شرعی حقائق کی تاویل: ہمارے شیخ نے ’’مختصر العلو‘‘ (ص۳۲) میں بیان کیا: ان کی طرح [2] آج قادیانی ٹولہ ہے جنہوں نے تاویل کے ذریعے بہت سے ایسے شرعی حقائق کا انکار کیا جو امت کے درمیان کوئی اختلافی نہیں بلکہ ان پر اتفاق ہے جیسا کہ انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبوت باقی ہے، اس بارے میں وہ اپنے نبی مرزا غلام احمد! اور اس سے پہلے ’’الفتوحات المکیۃ‘‘ میں ابن عربی کے نقش قدم پرچلے ہیں، اور انہوں نے اللہ تعالیٰ کے فرمان: ﴿وَلٰکِنْ رَّسُوْلَ اللّٰہِ وَخَاتَمَ النَّبِیّٖنَ﴾ (الاحزاب:۴۰) کی تاویل کی کہ اس کا معنی ہے انبیاء کی زینت نہ کہ ان کے آخری! اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان: ’’لَا نَبِیَّ بَعْدِیْ‘‘ ’’میرے بعد کوئی نبی نہیں‘‘ کی یہ تاویل کی: یعنی: میرے ساتھ! اور انہوں نے جنوں کے وجود کا انکار کیا حالانکہ قرآن کریم میں ان کا ذکر بار بار ہوا ہے،اور سنت میں بھی ان کی متنوع صفات بیان ہوئی ہیں، اور انہوں نے کہا کہ وہ (جنّ) انسانوں کا ایک گروہ ہے! اس کے علاوہ بھی ان کی
Flag Counter