۶:… قادیانیت
۱:… قادیانیت اور ان کے مختلف باطل عقائد، ان کے نام نہاد نبی کا فتوی کہ انگریز سے جنگ کرنا حرام ہے:
ہمارے شیخ رحمہ اللہ نے ’’الصحیحۃ‘‘ (۴/۲۵۲۔۲۵۳) میں حدیث رقم (۱۶۸۳): (( اِنَّ بَیْنَ یَدَی السَّاعَۃِ ثَـلَاثِیْنَ دَجَّالًا کَذَّابًا)) ’’قیامت سے پہلے تیس جھوٹے دجال ہوں گے۔‘‘ کے تحت بیان کیا:
جان لیجیے کہ ان دجالوں میں سے جنہوں نے نبوت کا دعوی کیا غلام احمد قادیانی ہندوستانی ہے، جس نے ہند کے برطانوی سامراج کے دور میں دعوی کیا کہ وہ مہدی منتظر ہے، پھر یہ کہ وہ عیسیٰ علیہ السلام ہے، پھر آخر میں دعوی کیا کہ وہ نبی ہے، کتاب و سنت کے علم سے لا بلد بہت سے لوگوں نے اس کی اتباع کی، میں نے ہند اور شام کے ان کے بعض مبلغین سے ملاقات کی، میرے اور ان کے درمیان بہت سے مناظرے ہوئے، ان میں سے ایک تحریری تھا، میں نے اس میں انہیں ان کے اعتقاد کے بارے میں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بہت سے انبیاء آئیں گے۔ انہیں مناظرے کی دعوت دی! ان (آنے والے انبیاء) میں سے ان کا نبی مرزا غلام احمد قادیانی ہے، انہوں نے اپنے جواب کے شروع میں پہلو تہی کرنا شروع کر دی، وہ اس سے اپنے مذکورہ اعتقاد کے متعلق مناظرے سے صرفِ نظر کرنا چاہتے تھے، میں نے انکار کیا اور اس پر مصر رہا، انہیں بہت بری شکست ہوئی، اور وہاں حاضرین نے جان لیا کہ وہ لوگ باطل پر ہیں۔
ان کے اور بھی بہت سے باطل عقائد ہیں، جن میں انہوں نے یقینی طور پر اجماع امت کی مخالفت کی ہے، ان میں سے ان کا جسمانی طور پر دوبارہ زندہ کر کے اٹھائے جانے کی نفی کرنا،جنت و جہنم روح کے لیے ہے جسم کے لیے نہیں، کفار کو جو عذاب ہو گا وہ مسلسل نہیں ہو گا، وہ جنوں کے وجود کا انکار کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ قرآن میں جن جنوں کا ذکر ہوا ہے وہ انسانوں کی ایک جماعت ہے! قرآن کی جو نصوص ان کے عقائد کے خلاف ہوں وہ ان کی باطنیہ اور قرامطہ کی تاویل کے طرز پر منکر تاویل کرتے ہیں، اسی لیے انگریز مسلمانوں کے خلاف اس کی تائید و مدد کرتا تھا، وہ (مرزا) کہا کرتا تھا: مسلمانوں پرانگریز کے خلاف لڑناحرام ہے۔ یہ اس کے دیگر بہتانوں اور گمراہیوں میں سے ہے۔ میں نے اس پر رد اور اس کے ارتداد کی وضاحت کے لیے بہت سی کتابیں لکھی ہیں، جو ان کی حقیقت جاننا چاہے وہ ان کا مطالعہ کرے۔
۲:… مرزا غلام احمد قادیانی دجال ہے:
ہمارے شیخ رحمہ اللہ نے طحاوی رحمہ اللہ کے ’’عقیدۃ طحاویۃ‘‘ فقرہ (۳۱) ص (۳۹) میں قول:
’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبوت کا ہردعوی سرکشی اور گمراہی ہے۔‘‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے فرمایا:
|