طہارت کی بدعات
۱۔ قضائے حاجت کی بدعات
ا:… بیت الخلاء میں جانے کے لیے کوئی خاص لباس مقرر کرنا:
’’شرح طریقۃ محمدیۃ‘‘ (۴/۲۶۰۔۲۶۱) ’’الرد علی التعقیب الحثیث‘‘ (ص۵۰)
۲:… صفائی کے حصول کے وقت استنجاء کرنے کے لیے تین سے زیادہ ڈھیلے استعمال کرنا:
ہمارے شیخ رحمہ اللہ نے ’’الضعیفۃ‘‘ (۳/۱۰۰) حدیث رقم (۱۰۲۸) کے تحت بیان کیا:
اس ضعیف روایت [1] پر جس نے طاق عدد میں ڈھیلے استعمال کرنے اور نہ کرنے کے درمیان اختیار دیا، عمل کرنا اور اس چیز کو رد کرنا جس پر سلمان کی روایت [2] دلالت کرتی ہے جس کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ تین سے کم ڈھیلے استعمال کرنا جائز نہیں، یہ (طرز عمل) علمی انصاف سے دوری اور عجیب چیزوں سے ہے، جبکہ ان دونوں کے درمیان تطبیق کا امکان ہو … اگر روایت صحیح ہو … کہ اس کو تین کے بعد طاق عدد پر محمول کر لیا جائے جیسا کہ بیان ہوا۔
رہا ابن ترکمانی کا اس محمول کرنے کو رد کرنا: ’’اگر یہ صحیح ہے، اس سے لازم آیا کہ تین ڈھیلے استعمال کرنے کے بعد طاق عدد میں ڈھیلے استعمال کرنا مستحب ہو، کیونکہ آپ علیہ السلام نے اس کا حکم فرمایا ہے اور یہ دلیل کا تقاضا ہے، اور ان کے نزدیک اگر تین ڈھیلے استعمال کرنے کے بعد صفائی ہو جائے تو پھر ان سے زائد استعمال کرنا مستحب نہیں، بلکہ بدعت ہے۔‘‘
اس پر ہمارا جواب: ہاں یہ تین ڈھیلوں سے صفائی حاصل ہو جانے پر بدعت ہے، ہم اس روایت کو طاق عدد پر اس سے صفائی کے عدم حصول کے وقت محمول کریں گے، اس معنی میں: کہ جب چوتھے ڈھیلے سے صفائی حاصل ہو
|