میں (شیخ البانی) نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت سی احادیث میں اپنی امت کی خیر خواہی کے لیے اور انہیں بچانے کے لیے بتایا کہ ان کے بعد بہت سے دجال ہوں گے، ان میں سے بعض میں فرمایا، ’’وہ سب کہیں گے کہ وہ نبی ہے، جبکہ میں خاتم النّبیین ہوں میرے بعد کوئی نبی نہیں۔‘‘ (صحیح مسلم وغیرہ)
ان دجالوں میں سے ’’مرزا غلام احمد قادیانی‘‘ ہے، جس نے نبوت کا دعویٰ کیا۔ اور اس کے پیروکار ہندوستان، جرمنی، انگلینڈ اور امریکہ میں پھیلے ہوئے ہیں، وہاں ان کی مساجد [1] ہیں،جن کے ذریعے وہ مسلمانوں کو گمراہ کرتے ہیں، ان میں سے کچھ افراد شام میں تھے، اللہ نے ان کی بیخ کنی کر دی، اور ان کی جڑ کاٹ کر رکھ دی، ان کے بہت سے عقائد ہیں، جو ان کے اس عقیدے، کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبوت ختم نہیں ہوئی، کے علاوہ ہیں، ان میں ابن عربی صوفی ان سے آگے ہے، [2] اس بارے میں ان کے لیے ایک رسالہ ہے جس میں انہوں نے اپنے مذکورہ اعتقاد کی تائید میں اس کے اقوال جمع کیے ہیں مشائخ اس پر رد نہ کر سکے! کیونکہ وہ اس میں سے ہے جسے ابن عربی نے ان کے جزم کے ساتھ ان کی تکفیر کے متعلق کہا ہے …
ہمارے شیخ نے ’’الصحیحۃ‘‘ (۴/۶۵۵) میں حدیث رقم [3] (۱۹۹۹) کے تحت نبوت کے مدعی اور قادیانیت کے کذب و دجل کے متعلق تاکیداً بیان کیا ہے:
اور اس حدیث میں قادیانیت اور ان سے پہلے ابن عربی پر صریح رد ہے، جو کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبوت کا سلسلہ جاری ہے، ان کا نام نہاد نبی مرزا غلام احمد قادیانی کذاب ہے، اور وہ ان دجالوں میں سے ہے۔
۳: …مرزا غلام احمد کا دعوائے نبوت:
ہمارے شیخ رحمہ اللہ نے ’’الضعیفۃ‘‘ (۱/۱۷۶) میں حدیث رقم (۷۷) ’’لا مھدی الا عیسی‘‘[4] عیسیٰ ( علیہ السلام ) کے علاوہ کوئی مہدی نہیں۔‘‘ کے تحت بیان کیا:
حافظ نے ’’الفتح‘‘ (۶/۳۸۵) میں اس حدیث کے رد کی طرف اشارہ کیا ہے اس لیے کہ وہ احادیث مہدی کے خلاف ہے۔
یہ وہ حدیث ہے جس کو قادیانی ٹولہ اپنے نام نہاد نبی مرزا غلام احمد قادیانی، جس نے نبوت کا دعوی کیا، کے
|