Maktaba Wahhabi

399 - 756
فصل: نماز کی بدعات اوّل:… امام کی بدعات 1- امام کا یوں کہنا: ’’نماز اس طرح پڑھو جس طرح الوداع کرنے والا نماز پڑھتا ہے۔‘‘ بدعت ہے۔ 2- مؤذن (اقامت کہنے والا) ابھی ’’قد قامت الصلوۃ‘‘ پر ہی ہوتا ہے اور امام تکبیر تحریمہ کہنا شروع کر دیتا ہے۔ دوم:… نماز سے پہلے کی بدعات 1- اقامت کہنے والے کے ’’قد قامت الصلوۃ‘‘ کہنے پر مقتدیوں کا کھڑا ہو جانا۔ 2- قیام میں دونوں پاؤں کے درمیان چار انگلیوں کا فاصلہ رکھنا۔ 3- زبان سے نیت کرنا۔ 4- اللّٰہ اکبر کہتے ہوئے انگوٹھوں کو کانوں کی لو سے لگانا۔ سوم: …نماز کی بدعات 1- نماز میں ہاتھ رکھنے کے بارے میں ’’وضع و قبض‘‘ (ہاتھ رکھنے اور دائیں ہاتھ سے بائیں کو پکڑنے) کے درمیان جمع و تطبیق، جسے احناف کے بعض متأخرین نے مستحسن قرار دیا ہے۔ 2- جب نمازی کعبہ کے پاس نماز پڑھ رہا ہوتو اس کا کعبہ کی طرف دیکھنا مستحب ہے۔ 3- امام کا فاتحہ کے بعد اتنی دیر خاموش رہنا کہ مقتدی فاتحہ پڑھ سکے۔ 4- رکوع میں قرآن پڑھنا۔ 5- رکوع کے بعد قیام (قومے) میں سینے پر ہاتھ باندھنا۔ 6- حسینی تربت (مٹی) پر سجدہ کرنا۔ 7- نماز میں اللّٰہ اکبر کہتے ہوئے آواز کو لمبا کرنا۔ 8- بعض مذاہب میں آنے والا یہ قول کہ جب وہ (دو رکعتیں پڑھ کر بیٹھنا بھول جائے اور وہ کھڑا ہو جائے اور) قیام کے زیادہ قریب ہو، تو پھر وہ (تشہد میں بیٹھنے کے لیے) نہ لوٹے، اور جب وہ بیٹھنے کے زیادہ قریب ہو تو پھر بیٹھ جائے۔
Flag Counter