امام شاطبی نے اس مسئلے کے بارے میں یوں جواب دیا:
’’ہر بدعت خواہ کتنی ہی چھوٹی ہو وہ گمراہی ہے۔‘‘
اس حکم میں اس بدعت کی طرف نہیں دیکھا جائے گا۔ کہ وہ گمراہی ہے۔ بلکہ اس حکم میں اس جگہ اور مقام کی طرف دیکھا جائے جہاں یہ بدعت رکھی گئی ہے! تو وہ جگہ اور مقام کیا ہے؟ یہ جگہ اور مقام شریعت اسلام ہے جو مکمل ہے، کسی شخص کے لیے چھوٹی یا بڑی بدعت کے ارتکاب کی کوئی گنجائش نہیں، یہاں سے بدعت کی گمراہی آتی ہے، صرف اس کے احداث (جاری کرنے) ہی سے نہیں، اس سے ہمارے رب تبارک و تعالیٰ اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کا مفہوم نکلتا ہے۔ [1]
|