Maktaba Wahhabi

379 - 756
۵: عبادت، مذہب اور زہد کے طور پر سر کے بال مونڈنا ہمارے شیخ نے مجلہ ’’الأصالۃ‘‘ (ص۵۵) شمارہ دوسرا، بتاریخ صفر ۱۴۱۵ ھ میں ’’أحکام حلق شعر الرأس‘‘ کے حوالے سے بیان کیا، انہوں نے کہا: ’’یہ کہ وہ اسے بندگی و مذہب اور زہد کے حوالے سے حج و عمرے کے بغیر مونڈے! [1] مثال کے طور پر وہ سرمونڈنے کو دین داروں کا شعار سمجھے، یا وہ سمجھے کہ اس سے زہد و عبادت مکمل ہوتی ہے، یا وہ سر کے بال منڈانے والے کو سر کے بال نہ منڈانے والے کی نسبت بہتر یا زیادہ دین دار یا زیادہ پارسا ٹھہراتا ہو، شیخ الاسلام رحمہ اللہ نے فرمایا: ’’یہ ایک بدعت ہے، اللہ نے اس کا حکم فرمایا نہ اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے، وہ ائمہ دین میں سے کسی کے ہاں بھی واجب ہے نہ مستحب، صحابہ، تابعین اور زہد و عبادت میں مشہور مسلمانوں کے شیوخ میں سے کسی نے ایسے کیا، نہ ہی ان کے بعد تبع تابعین میں سے کسی نے کیا۔‘‘
Flag Counter