Maktaba Wahhabi

213 - 756
متعلق بصیرت کامل رکھتے ہیں، وہ مجتہد تھے اور کسی کے مقلد نہیں تھے۔‘‘ میں کہتا ہوں: ان جیسے شخص سے یہ بہت ہی دور ہے کہ وہ حدیث اور صحابہ کرام کی مخالفت کریں اور موزوں پر مسح کرنے کی سنت کا انکار کرنے میں خوارج سے موافقت کریں، خاص طور پر جبکہ انہوں نے اپنے والد داود سے فقہ حاصل کی، اور یہ موزوں پر مسح کرنے کے بارے میں فقہ وحدیث کے ائمہ کے ساتھ ہیں[1] جیسا کہ امام ابن حزم نے ’’المحلی‘‘ (۲/۸۹) میں یہ ذکر کیا ہے، پس السالمی وہ چیز کہاں سے لے آیا جسے اس نے ابوبکر الظاہری سے منسوب کردیا؟ کس قدر خوبصورت بات کی گئی ہے! وَالدَّعَاوِی مَالَمْ تَقِیْمُوا عَلَیْہَا بَیِّنَاتٍ أَبْنَاؤُھَا أَدْعِیَائُ ’’وہ دعوے جن پر دلائل قائم نہ ہوں۔ ان کے ابناء لے پالک ہی ہوتے ہیں۔‘‘ ہمارے شیخ نے ’’الصحیحۃ‘‘ (۷/۱۳۴۳) میں حدیث رقم (۳۴۵۵)[2] کے تحت فرمایا: ’’اور یہ معلوم ہے کہ خوارج موزوں پر مسح کرنا جائز نہیں سمجھتے۔‘‘ ۱۰:… خوارج اور ان کا صفات باری تعالیٰ کے حقائق کا انکار: ہمارے شیخ رحمہ اللہ نے اپنی کتاب ’’مختصر العلو‘‘ (ص۳۸) کے مقدمے میں ابن عبد البر کا قول نقل کیا ہے، انہوں نے بیان کیا: ’’ابن عبد البر نے فرمایا: اہل السنہ کا اس پر اجماع ہے کہ وہ کتاب و سنت میں وارد صفات باری تعالیٰ کا اقرار و اثبات کرتے ہیں، اور انھیں حقیقت پر نہ کہ مجاز پر محمول کرتے ہیں، البتہ وہ ان میں سے کسی چیز کی کیفیت و حالت بیان نہیں کرتے، رہے جہمی، معتزلہ اور خوارج وہ سب ان (صفات باری تعالیٰ کے حقائق) کا انکار کرتے ہیں اور وہ ان میں سے کسی چیز کو حقیقت پر محمول نہیں کرتے اور وہ کہتے ہیں کہ جو ان کا اقرار و اثبات کرتا ہے وہ مشبہہ ہے اور ان کا اقرار و اثبات کرنے والا ان کے نزدیک معبود کی نفی کرنے والا ہے۔‘‘ ۱۱:… خوارج کی گمراہیوں میں سے ان کا یہ قول ہے کہ قرآن مخلوق ہے: ’’الصحیحۃ‘‘ (۱/۶)۔
Flag Counter