Maktaba Wahhabi

506 - 756
۳۵: جنازہ کے غسل اور اس کے ساتھ ساتھ چلتے وقت بلند آواز سے ذکر کرنا: الخادمی فی ’’شرح الطریقۃ المحمدیۃ‘‘ (۴/ ۲۲)، ’’احکام الجنائز‘‘ (۳۱۱/ ۳۵)، ’’تلخیص الجنائز‘‘ (۹۸/ ۳۵) ۔ ۳۶: خاتون کو غسل دیتے وقت اس کے بالوں کو اس کی چھاتی پر ڈال دینا: (مسئلہ ۲۸ میں ام عطیہ کی روایت دیکھیں) [1] ’’احکام الجنائز‘‘ (۳۱۱/ ۳۶)، ’’تلخیص الجنائز‘‘ (۹۸/ ۳۶)۔ چہارم:… کفن اور جنازے کے ساتھ جانے کی بدعات ۳۷: میت کو صالحین جیسے اہل بیت وغیرہ کی قبروں کے پاس دفنانے کے لیے اسے دور دراز جگہوں پر لے جانا: ’’أحکام الجنائز‘‘ (۳۱۲/ ۳۷)، ’’تلخیص الجنائز‘‘ (۹۹/ ۳۷)۔ ۳۸: ان میں سے بعض کا یوں کہنا: مردے اپنی قبروں میں اچھے کفنوں کی وجہ سے باہم فخر کرتے ہیں، اور وہ اس کی تعلیل کرتے ہیں۔ جس مردے کا کفن اچھا نہ ہو تو وہ (دوسرے مردے) اس وجہ سے اسے عار دلاتے ہیں: [2] ’’المدخل‘‘ (۳/ ۲۷۷)، ’’احکام الجنائز‘‘ (۳۱۲/ ۳۸)، ’’تلخیص الجنائز‘‘ (۹۹/ ۳۸)۔ ۳۹: اگر تربت حسین علیہ السلام مل جائے تو اس کے ساتھ میت کا نام لکھنا اور یہ لکھنا کہ وہ شہادتین کی گواہی دیتا تھا اور اہل بیت علیہم السلام کے نام لکھنا، اور اسے کفن میں ڈالنا: [3] ’’أحکام الجنائز‘‘ (۳۱۲/ ۳۹)، ’’تلخیص الجنائز‘‘ (۹۹/ ۳۹)۔
Flag Counter