Maktaba Wahhabi

727 - 756
۴: عید کی دو راتوں کو اس زعم سے قیام و عبادت کے لیے مخصوص کر لینا کہ ان دو راتوں کی عبادت دیگر راتوں کی عبادت سے افضل ہے ’’الثمر المستطاب‘‘ (۲/۵۷۷) ۵: عید کے دو دنوں کو اس زعم سے قبروں کی زیارت کے لیے مخصوص کر لینا کہ ان دنوں میں قبروں کی زیارت کرنا ان کے علاوہ دیگر دنوں میں زیارت کرنے سے افضل ہے ’’الثمر المستطاب‘‘ (۲/ ۵۷۷) ۶: معراج کی شب تقریب اور جلسے وغیرہ کا اہتمام علامہ ابن دحیہ نے اپنی کتاب ’’اداء ما وجب من بیان وضع الوضاعین فی رجب‘‘(ص۵۳۔۵۴) میں بیان کیا: بعض قصہ گو حضرات نے ذکر کیا کہ واقعہ معراج رجب میں ہوا تھا، [1] جبکہ جرح و تعدیل والوں کے ہاں یہ عین کذب ہے، امام ابو اسحاق حربی نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ۲۷ ربیع الاوّل کی شب کو معراج کرائی گئی کہ اس بارے میں جواختلاف ہے اور جو حجت لی گئی ہے اسے ہم نے اپنی کتاب ’’الابتھاج فی احادیث المعراج‘‘[2] میں ذکر کیا ہے۔
Flag Counter