Maktaba Wahhabi

323 - 756
وہ لوگ کس طرح گمراہ ہوئے اس کی گواہی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لَا نَبِیَّ بَعْدِیْ …‘‘ ’’میرے بعد کوئی نبی نہیں۔‘‘ جانتے ہو ’میرے بعد کوئی نبی نہیں ہوگا‘ کا معنی کیا ہے؟ انہوں نے کہا:میرے ساتھ کوئی نبی نہیں، لیکن جب میں فوت ہو جاؤں گا تو نبی آجائے گا،پس انہوں نے نص کی تاویل کی، اور انہوں نے کہا: لیکن رسول اللہ ’’خاتم النّبیٖن‘‘ ہیں۔ خاتم النّبیین کا کیا معنی ہے؟انبیاء کی زینت، پس ’’خاتم‘‘ کا معنی ہے: انگلی کی زینت، پس رسول انبیاء کی زینت ہیں، اس کا معنی یہ نہیں کہ ان کے بعدکوئی نبی نہیں ائے گا! نہیں، تو کیا سارے مسلمان ان نصوص کوسمجھنے میں غلطی پر تھے۔ ۱۰:… قادیانیت اور حدیث: ’’جو اپنے زمانے کے امام کی معرفت حاصل کیے بغیر فوت ہو جائے! وہ جاہلیت کی موت مرنا ہے‘‘:[1] ہمارے شیخ رحمہ اللہ نے ’’الضعیفۃ‘‘ (۱/۵۲۵) میں حدیث رقم (۳۵۰) کے تحت بیان کیا: میں نے اس روایت کو شیعہ کی بعض کتب میں دیکھا ہے، پھر قادیانیوں کی بعض کتب میں، وہ اس سے نبوت کا دعویٰ کرنے والے اپنے دجال مرزا غلام احمد پر وجوب ایمان پر استدلال کرتے ہیں، اگر وہ حدیث صحیح ہے، تو اس میں ان کے زعم کی طرف معمولی سا بھی اشارہ نہیں، اس میں زیادہ سے زیادہ یہ ہے کہ مسلمانوں پر واجب ہے کہ وہ ایک امام بنائیں اور وہ اس کی بیعت کریں، اور یہ حق ہے، جیسا کہ صحیح مسلم[2] وغیرہ کی روایت سے معلوم ہوتا ہے: ۱۱:… قادیانیوں کی تاویل کہ دجال خرافات، دجل اور قبائح کی رمز (اشارہ، علامت) ہے: اور ہمارے شیخ رحمہ اللہ نے ’’قصۃ مسیح الدجال‘‘ کے مقدمے (ص ۱۰۔۱۱) میں بیان کیا: اور عجیب ہے کہ یہ تاویل سب سے پہلے نبوت کا دعوی کرنے والے مرزا غلام احمد قادیانی ہندوستانی نے کی ہے، اور اس نے اس کا اپنی کتب اور رسائل میں تکرارکیا ہے، اور اس کی یہ تاویل بہت سی آیات قرآنی کی اس کی تاویل کے بہت مشابہ ہے، وہ ان میں تحریف کرتا ہے اور ان سے اپنی نبوت پراستدلال کرتا ہے، جیسا کہ اس کی عیسیٰ کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے فرمان کی تاویل ہے: ﴿وَمُبَشِّرًا بِرَسُوْلٍ یَّاْتِی مِنْ بَعْدِی اسْمُہُٓ اَحْمَدُ﴾ (الصف:۶) ’’اور ایک رسول کی خوش خبری دینے والا، وہ میرے بعد آئے گا اس کا نام احمد ہو گا۔‘‘ اس نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فرمان (احمد) سے مراد وہ خود ہے!
Flag Counter