Maktaba Wahhabi

256 - 756
یہ ذہبی پر کھلا جھوٹ ہے، کیونکہ انہوں نے اس حدیث کو اس طرح بیان کیا ہے کہ وہ غلط ہے جیسا کہ میں نے اسے دیکھا، تو کس طرح کہاجائے، کہ انہوں نے اس کی صحت کو تسلیم کیا ہے؟! لیکن اس طرح کا کذب اس شیعی کی طرف سے کوئی عجیب نہیں، ہم نے اس کے دوسرے جھوٹ سے پردہ اٹھایا جو کہ اس سے بھی زیادہ واضح ہے۔ ہمارے شیخ نے ’’مصدر سابق‘‘ (۱۰/ ۶۵۴) میں حدیث رقم (۴۹۴۸)[1] کے تحت فرمایا: تنبیہ: اس شیعی نے اپنی ’’مراجعات‘‘ (ص۱۴۸) میں اس حدیث سے ایک حصہ نقل کیا ہے اور اسے حاکم کی طرف منسوب کیا ہے۔ اور اس نے کہا: ’’ذہبی نے اسے ’’اپنی تلخیص‘‘ میں اس کی صحت کو تسلیم کرتے ہوئے روایت کیا ہے۔‘‘ میں نے کہا: یہ اس کی بہت ساری جعل سازیوں میں سے ہے! کیونکہ ذہبی نے اس پر سکوت فرمایا ہے، اور حاکم نے خود … اپنی عادت و معمول کے خلاف … اس کی اسناد کی صحت کی صراحت نہیں کی، انہوں نے بھی اس پر سکوت اختیار کیا، پس انہوں نے تنبیہ کی !! پھر میں نے اسے بہت فصاحت کے ساتھ جھوٹ بولنے والا دیکھا، اس نے (ص۲۲۲) پر اس کا اوّل حصہ اور اس کے آخر سے ذکر کرنے کے بعد ۔ کہا: ’’یہ کلمہ انہی الفاظ کے ساتھ علی سے ثابت ہے، حاکم نے اسے صحیح سند کے ساتھ امام بخاری اور مسلم کی شرط پر ’’المستدرک‘‘ (۳/۱۲۶) میں نقل کیا، اور ذہبی نے اپنی تلخیص میں اس کااعتراف کیا ہے‘‘ !! ۵:… اس کی حدیث کو بعض مصادر کی طرف منسوب نہ کرنے کے بارے میں تدلیس تاکہ اس کا کذب ظاہر نہ ہو: ہمارے شیخ نے ’’الضعیفۃ‘‘ (۱۰/ ۵۲۹) میں حدیث رقم (۴۸۹۷)[2] کے تحت فرمایا: عبدالحسین شیعی کی ’’المراجعات‘‘ (ص۱۷۷) میں تدلیس میں سے ہے، کہ جب اس نے جزم کے ساتھ حدیث ذکر کی کہ یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوع ہے لیکن اس نے (حسب عادت) ذکر نہیں کیا کہ اسے کس نے روایت کیا ہے، کیونکہ وہ اسے ذکر کرتا خواہ دیلمی ہوتا، اس نے ’’الکنز‘‘ پر انحصار کرتے ہوئے اس کا نمبر، جزء اور اس کا صفحہ تک نقل کیا ہے لیکن یہ ذکر نہیں کیا کہ اسے کس نے روایت کیا ہے، کیونکہ اس میں ہے:
Flag Counter