Maktaba Wahhabi

243 - 756
۱۴: …شیعہ کے نزدیک غیر اللہ کے لیے عبدیت اختیار کرنا: ہمارے شیخ رحمہ اللہ نے ’’الضعیفۃ‘‘ (۱:۵۹۶) میں حدیث رقم (۴۱۱) کے تحت فرمایا: فائدہ…: ابن حزم رحمہ اللہ نے ہر ایسے نام کی حرمت پر اتفاق نقل کیا ہے جس میں غیر اللہ کی عبدیت اختیار کی گئی ہو، جیسے عبدالعزی، عبدالکعبہ … وغیرہ۔ اور علامہ ابن قیم نے اسے ’’تحفہ المودود‘‘ (ص۳۷) میں برقرار رکھا، انہوں نے بھی فرمایا، عبد علی اور عبدالحسین نام رکھنا جائز نہیں، جیسا کہ وہ شیعہ کے ہاں مشہور ہے، اور نہ ہی عبدالنبی یا عبدالرسول نام رکھنا جائز ہے جیسا کہ اہل السنہ میں سے بعض جاہل لوگ یہ نام رکھتے ہیں۔ ہمارے شیخ نے ’’الضعیفۃ‘‘ (۳/۱۹۶) میں فرمایا: … جس طرح کلینی کی کتاب ’’اصول الکافی‘‘ پر تعلیق لکھنے والا غیر اللہ کی عبدیت اختیار کرنا ہے اس کا نام عبدالحسین المظفر ہے۔ ۱۵:… شیعہ اور اللہ تعالیٰ کے دیدار کی نفی: ہمارے شیخ رحمہ اللہ نے ’’مختصر العلو‘‘ (ص۶۹) میں فرمایا: ’’معتزلہ اور شیعہ نے اس کی نفی کی صراحت کی ہے، اور ابن المطہر الشیعی نے اپنی کتاب ’’منہاج‘‘ میں نفی مذکور کی اس طرح تعلیل کی ہے: ’’کیونکہ وہ کسی جہت میں نہیں ہے (لہٰذا اس کا دیدار نہیں ہو گا)‘‘ ۱۶: …شیعہ اور حدیث عترت: ’’لوگو! میں نے تم میں جو چھوڑا ہے اگر تم نے اسے تھام لیا تو گمراہ نہیں ہو گے:اللہ کی کتاب اور میری عترت میرے اہل بیت۔‘‘ ہمارے شیخ رحمہ اللہ نے ’’الصحیحۃ‘‘ (۳:۳۵۹۔ ۳۶۱)میں حدیث رقم (۱۷۶۱) کے تحت فرمایا: قاری محترم! جان لیجئے، یہ معروف ہے کہ یہ وہ حدیث ہے جس سے شیعہ دلیل لیتے ہیں اور اس کا بہت زیادہ ذکر کرتے ہیں۔ حتی کہ بعض اہل السنہ گمان کرتے ہیں کہ وہ اس بارے میں صحیح ہیں، جبکہ وہ سارے اس بارے میں وہم میں مبتلا ہیں، اس کا بیان دو طرح سے ہے: (۱)… حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (عترتی) ’’میری عترت‘‘ سے شیعہ جو زیادہ تر مراد لیتے ہیں اور اہل السنہ اس کا رد نہیں کرتے، وہ بھی اسی پر قائم ہیں، سن لو کہ اس حدیث میں عترت سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت ہیں، اس کے بعض طرق میں اس کی وضاحت آئی ہے؟ جیسا کہ حدیث ترجمہ: (عترتی اھل بیتی) اور اصل میں آپ کے اہل بیت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج ہیں، اور ان میں عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بھی ہیں، جیسا کہ سورۃ الاحزاب میں اللہ تعالی کا فرمان بالکل واضح ہے: ﴿اِنَّمَا یُرِیْدُ اللّٰہُ لِیُذْھِب عَنْکُمُ الرِّجْسَ اَھْلَ
Flag Counter