Maktaba Wahhabi

317 - 756
لیے غلط استعمال کرتے ہیں، پھراس نے دعویٰ کیا کہ وہی عیسیٰ بن مریم ہے جس کے آخری زمانے میں نزول کی خوشخبری دی گئی ہے، اور یہ کہ عیسیٰ کے علاوہ کوئی مہدی نہیں، اور اس نے یہ دعوی اسی منکر روایت کی بنا پر کیا ہے، اس کا یہ دعوے بہت سے کم عقلوں پر امید افزا رہا ہے، ہر باطل کی حالت ہے کہ اسے بنانے والا اور اس کی طرف دعوت دینے والا خالی نہیں رہتا (کوئی نہ کوئی اس کی دعوت قبول کر لیتا ہے) ان گمراہوں کے رد پر بہت سی کتابیں لکھی گئی ہیں، ان میں سے الاستاذ الفاضل المجاہد ابوالاعلی مودودی رحمہ اللہ کا رسالہ بہترین ہے جواس پررد کے موضوع پر ہے، انہی کی ایک اورکتاب ہے جو بعد میں شائع ہوئی اس کا نام ’’البیانات‘‘ ہے، انہوں نے ان دونوں میں قادیانیوں کی حقیقت واضح کی ہے، کہ وہ شک سے بالاتر دلائل کی وجہ سے مسلمانوں کے دین سے الگ ہوگئے، جو چاہے ان دونوں کتابوں کا مطالعہ کرے۔ ہمارے شیخ رحمہ اللہ نے ’’الضعیفۃ‘‘ (۳/۳۸۸) میں حدیث رقم (۲۲۰) ’’بے شک ان (یعنی ابراہیم بن محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) کے لیے جنت میں ایک دودھ پلانے والی ہے، اگر وہ زندہ رہتے تو سچے نبی ہوتے…‘‘[1] کے تحت بیان کیا: اور یہ روایات، اگرچہ موقوف ہیں، ان کارفع کا حکم ہے، وہ امور غیبیہ میں سے ہیں، ان میں رائے کو کوئی عمل دخل نہیں، جب آپ نے اسے پہچان لیا، تو آپ پر قادیانیت کی اس جملے: ’’اگر ابراہیم زندہ رہتے، تو نبی ہوتے‘‘ سے دلیل لینے کے بارے میں گمراہی واضح ہو جائے گی، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبوت کے جاری رہنے کے بارے میں ان کا دعوی باطل ہے۔ کیونکہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس طرح صحیح ثابت نہیں… ۴:… قادیانیت اور بقائے نبوت: ہمارے شیخ رحمہ اللہ نے ’’الضعیفۃ‘‘ (۱/۶۷۹۔۶۸۰) میں حدیث رقم: ’’عُلَمَائُ اُمَّتِیْ کَأَنْبِیَائِ بَنِی اِسْرَائِیْلَ‘‘[2] ’’میری امت کے علماء بنی اسرائیل کے انبیاء کی طرح ہیں۔‘‘ کے تحت بیان کیا: اس سے گمراہ قادیانی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبوت کے بقاء پر استدلال کرتے ہیں۔ اگر یہ صحیح بھی ہو تو وہ ان کے خلاف حجت ہے، جیسا کہ تھوڑے سے تامل سے ظاہر ہو جائے گا۔ ہمارے شیخ نے ’’الضعیفۃ‘‘ (۶/۵۲۔۵۳) میں حدیث رقم (۲۵۳۹): ’’جب قاضی اپنی جگہ بیٹھتا ہے، دو فرشتے اس پر نازل ہوتے ہیں اور جب تک وہ ظلم نہ کرے وہ اس کوسیدھے راستے پر چلاتے ہیں۔ بھلائی کا الہام کرتے ہیں اور اس کی راہنمائی کرتے ہیں، جب وہ ظلم کرتا ہے تو وہ تنگ ہو کر اسے چھوڑ دیتے ہیں۔‘‘ کے تحت
Flag Counter