Maktaba Wahhabi

472 - 756
میں اسراف اور مال کا ضیاع ہے اور اس پر قطعی دلالت ہے کہ دور حاضر میں اس کا کوئی فائدہ نہیں، کیونکہ اذان دینے والے اس پر قطعاً نہیں چڑھتے، وہ لاؤڈ سپیکر کے ذریعے اس سے بے نیاز ہوچکے ہیں۔[1] ۱۳: ایک محلے میں کثرت مساجد ہمارے شیخ رحمہ اللہ نے اپنی علمی کتاب ’’الثمر المستطاب فی فقہ السنۃ والکتاب‘‘ (۱/۴۵۰۔۴۵۱) میں بیان فرمایا: ابن حزم نے ابن عباس کی روایت… ’’مجھے مساجد کو پختہ / چونا گچ کرنے کا حکم نہیں دیا گیا۔‘‘ [2] نقل کرنے کے بعد بیان کیا (۴/۴۴): ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر جگہ مساجد بنانے کا حکم نہیں دیا، اور آپ نے محلوں میں مساجد بنانے کا حکم فرمایا ہے، یہ ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جس چیز سے منع کیا ہے وہ اس کے علاوہ ہے جس کے متعلق آپ نے حکم فرمایا ہے، جب یہ اسی طرح ہے تو مساجد کی تعمیر ثابت ہوئی جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے حکم اور اپنے فعل سے اسے بیان کیا، اور وہ اس کا محلوں میں بنانا ہے جیسا کہ آپ علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا، اور ’’الدور‘‘ سے مراد محلے ہیں…‘‘ انہوں نے بیان کیا: ’’اسی طرح جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینے میں جو ہر محلہ والوں کے لیے مسجد بنائی جس میں انھیں اپنے مؤذن کی اذان سن کر پانچوں نمازوں میں مسجد جانے میں کوئی حرج و تنگی نہیں، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کام نہیں کیا اس پر کمی بیشی کرنا باطل ومنکر ہے، جبکہ منکر بدلنا واجب ہے…‘‘ انہوں نے کہا: ’’ابن مسعود نے اس مسجد کو گرا دیا تھا جسے عمرو بن عتبہ نے کوفہ کے بالائی حصہ میں بنایا تھا اور اسے مسجد جماعت کی طرف لوٹایا تھا۔‘‘[3]
Flag Counter