Maktaba Wahhabi

685 - 756
فصل: والد کی اپنے بیٹے کے حق میں گواہی جائز قرار نہ دینا اور نہ بیٹے کی اپنے والد کے حق میں صدیق حسن خان رحمہ اللہ نے ’’الروضۃ الندیۃ‘‘ (۳/۲۵۵) میں بیان کیا: انہوں نے ’’المسوّی‘‘ میں بیان کیا: ’’والد کی اپنے لڑکے کے حق میں گواہی دینا جائز ہے نہ لڑکے کی اپنے والد کے حق میں، جبکہ ان دونوں کے خلاف جائز ہے۔‘‘ ہمارے شیخ رحمہ اللہ نے ’’التعلیقات الرضیۃ علی الروضۃ الندیۃ‘‘ (۳/۲۵۵۔۲۵۶) میں اس عبارت کی تردید کرتے ہوئے فرمایا: ’’حق بات یہ ہے کہ ان دونوں میں سے ہر ایک کی گواہی دوسرے کے حق میں قبول کی جائے گی، جبکہ اس کے برعکس کسی بدعتی کا قول ہے، صحابہ کا اس پر عمل نہ تھا، جیسا کہ ابن القیم نے اسے ’’إعلام الموقعین‘‘ (۱/۱۳۱۔۱۴۴) میں واضح کیا ہے۔‘‘ اور انہوں نے کہا: ’’احمد نے اس کی صراحت کی ہے۔‘‘ اس کا مطالعہ کریں! وہ بہت عمدہ ہے۔
Flag Counter