Maktaba Wahhabi

731 - 756
فصل: صوفی گانے اور اسلامی ترانے یہ انتہائی اہم بحث ہے کیونکہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور عبادت بھی صرف اسی طرح کی جاتی ہے جیسے مشروع ہے، یہ شہادتین کے معنی کا اثبات ہے، اس لیے کہ اس کے ذریعے بندہ اللہ کی محبت حاصل کرتا ہے، اس کے مقدمہ میں ہمارے شیخ رحمہ اللہ کا کلام، اور ایک حدیث ہے: ’’لَوْ کَانَ مُوسٰی حَیًّا مَا وَسِعَہُ اِلاَّ اتِّبَاعِیْ‘‘ ’’اگر موسیٰ زندہ ہوتے تو وہ بھی لازمی طور پر میری ہی اتباع کرتے۔‘‘ یہ روایت حسن ہے۔ صحیح حدیث قدسی: ’’…بندہ جس چیز کے ذریعے میرا قرب حاصل کرتا ہے اس میں سے وہ چیز مجھے سب سے زیادہ پسند ہے جو میں نے اس پر فرض کی ہے…‘‘ اللہ کا قرب حاصل کرنے کے لیے سبب اختیار کرنا واجب ہے اور وہ (سبب) صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع ہے، ان لوگوں کو جو صوفی گانوں اور دینی اشعار، جو کہ شریعت کے مخالف ہیں، میں مبتلا ہیں، تین امور کے ذریعے تذکیر کی نصیحت ہے: یہ کہ مذکورہ غناء (گانے) ایک نئی چیز ہے، وہ سلف کے وقت نہ تھی، اور یہ کہ اللہ کا قرب اسی چیز سے حاصل کرنا جائز ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کے مطابق ہے، حتی کہ اس کی اصل مشروع ہو جیسے عیدین کے لیے اذان۔ اس بارے میں شیخ ابن تیمیہ کا فتوی، اور سوالوں پر ان کے جوابات واضح کرتے ہیں کہ جس کی اصل مباح نہ ہو اسے عبادت کے طور پر کرنا جائز نہیں، اس پر مثالیں اور ان میں سے بعض میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اس آدمی پر اعتراض کرنا جس نے نذر مانی کہ وہ دھوپ میں کھڑا ہوگا… اور اس کی صحت کا بیان، بدعت ابلیس کو معصیت سے زیادہ پسند ہے، اور یہ بیان کہ اللہ نے جس چیز کو مشروع قرار نہ دیا ہو اس کے ذریعے اللہ کا قرب حاصل کرنا جائز نہیں، خواہ اس کی اصل مشروع ہو، اور اس پر بعض مثالیں ان میں سے عیدین کے لیے اذان، یہ تو باب اولی میں سے ہے کہ اللہ نے جس چیز کو حرام قرار دیا ہے اس کے ذریعے اللہ کا قرب حاصل کرنا جائز نہیں اور جو شخص کسی ایسی چیز کے ساتھ اللہ کا قرب حاصل کرتا ہے جسے اس نے حرام قرار دیا ہے تو وہ سزا کا حق دار ہے۔ تقرب مذکور (غناء صوفی) کفار سے اور ان کا سیٹیاں بجا کراور تالیاں پیٹ کر عبادت کرنے سے مشابہت اختیار کرنا اور ان دونوں کی تفسیر اور علماء نے تصوف کے گیتوں (قوالی وغیرہ) کا انکار کیا ہے، اور انہوں نے شافعی کا قول ذکر کیا ہے کہ یہ ’’تغبیر‘‘ زندیقوں نے شروع کی، اور امام احمد رحمہ اللہ نے اسے ان سے نہی کے ساتھ روایت کیا اور اس کا معنی بیان کیا، اور ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی تعلیق، اور ان کی تاکید کہ اسے زندیقوں نے شروع کیا، ان میں سے
Flag Counter