Maktaba Wahhabi

146 - 756
(پرانے امر) کو لازم پکڑو (اور نئے امر یعنی بدعات سے اجتناب کرو)۔‘‘ [1] ۶… ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے اثر ’’کَیْفَ أَنْتُمْ إِذَا لَبِسَتْکُمْ فِتْنَۃٌ…‘‘ کی تشریح ہمارے شیخ رحمہ اللہ نے فرمایا: عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے سچ فرمایا: (( کَیْفَ أَنْتُمْ إِذَا لَبِسَتْکُمْ فِتْنَۃٌ یَھْرَمُ فِیْہَا الْکَبِیْرُ، وَیَرْبُو فِیْہَا الصَّغِیْرُ، [وَیَتَّخِذُھَا النَّاسُ سُنَّۃً] إِذَا تُرِکَ مِنْھَا شَیْئٌ، قِیْلَ: تُرِکَتِ السُّنَّۃُ۔)) ’’تمہاری اس وقت کیا کیفیت ہوگی جب تم فتنے کا شکار ہوجاؤ گے، اس میں بڑا جو ہے وہ بہت بوڑھا ہوجائے گا اور چھوٹا پروان چڑھ جائے گا، [اور لوگ اسے سنت بنالیں گے]، جب اس میں سے کوئی چیز ترک کی جائے گی، کہا جائے گا: سنت ترک کردی گئی۔‘‘ لوگوں نے کہا: یہ کب ہوگا؟ انہوں نے فرمایا: ’’جب تمھارے علماء ختم ہوجائیں گے، قراء کی کثرت ہوجائے گی، تمھارے فقہاء کم ہوجائیں گے، تمھارے امراء زیادہ ہوجائیں گے اور تمھارے امانت دار کم رہ جائیں گے، عمل آخرت کے ساتھ دنیا کی تلاش کی جائے گی، اور دین کے علاوہ امور میں سمجھ داری حاصل کی جائے گی۔‘‘ ہمارے شیخ رحمہ اللہ نے اپنے رسالے ’’صلاۃ التراویح‘‘ (ص:۵) میں اس اثر کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا: دارمی (۱/۶۰)نے اسے دو اسناد سے روایت کیا ہے ، ان میں سے ایک صحیح ہے اور دوسری حسن۔ حاکم (۴/۵۱۴) نے روایت کیا اور ابن عبد البر نے ’’جامع بیان العلم‘‘ (۱/۱۸۸) میں اسے روایت کیا ہے۔ یہ اثر اگرچہ موقوف ہے لیکن وہ مرفوع کے حکم میں ہے؛ کیونکہ اس میں جو غیبی امور بیان کیے گئے ہیں وہ وحی کے ذریعے ہی کہے جاسکتے ہیں، تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کی علامات میں سے ہے، اس کا ہر جملہ ثابت ہوچکا ہے جیسا کہ مشاہدے میں ہے، خاص طور پر وہ جو سنت اور بدعت سے متعلق ہے، بے شک آپ دیکھیں گے کہ جو لوگ سنت کی پیروی اور بدعت سے جنگ کے سب سے زیادہ حریص ہیں، ان پر مخالفین کی طرف سے بدعت اور ترک سنت کا الزام لگایا جاتا ہے! یہ صرف اس لیے ہے کہ وہ لوگوں کی طرف سے جاری کردہ بدعتوں اور ان کے اختیار کرنے کا انکار کرتے ہیں اور وہ انہیں سنن سمجھتے ہیں، اور یہ رسالہ (الاصابہ) اس کی سب سے سچی مثال ہے۔ اور آپ رحمہ اللہ نے ’’قیام اللیل‘‘ (ص۴۔۵) پر کلام سابق کے مانند کلام فرمایا، ہم اسے یہاں نقل کرتے ہیں: یہ حدیث آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت اور آپ کی صدق رسالت کی نشانیوں میں سے ہے، کیونکہ اس کے فقروں
Flag Counter