وضاحت کی ہے۔
٭ مونچھوں کو خوب کترنے کے بارے میں صحابہ کی روایات:
ہمارے شیخ نے ’’الضعیفۃ‘‘ (۹/۵۳) میں حدیث رقم (۴۰۵۶)[1] کے تحت بیان کیا:
لیکن مونچھیں کترنا سنت ہے نہ کہ مونڈنا۔[2]
پھر انہوں نے مذکورہ جگہ پر بیان کیا:
اس پر تمام صحابہ کا عمل رہا ہے۔[3]
اور ہمارے شیخ نے ’’الضعیفۃ‘‘ (۱۱/۷۹۵۔ ۷۹۷) میں کچھ تبدیلی کے ساتھ بیان کیا:
بخاری نے تعلیق نقل کی (۱۰/۳۳۴۔ فتح):
’’ابن عمر اپنی مونچھیں خوب کرتے تھے، حتی کہ جلد کی سفیدی نظر آتی تھی اور وہ ان دونوں! یعنی: مونچھ اور داڑھی کے درمیان کو کترتے تھے۔‘‘ لیکن اس کی سند میں ضعف ہے؟[4] حافظ نے بیان کیا:
’’ابو بکر الاثرم نے عمر بن ابی سلمہ عن ابیہ کے طریق سے اسے موصول بیان کیا ہے، انہوں نے کہا: میں نے ابن عمر کواپنی مونچھیں خوب کترتے ہوئے دیکھا حتی کہ وہ ان میں سے کوئی چیز نہیں چھوڑتے تھے، طبری نے عبداللہ بن ابی عثمان کے طریق سے روایت کیا: میں نے ابن عمر کو دیکھا وہ اپنی مونچھیں اوپر سے اور نیچے سے کترتے تھے۔‘‘
میں نے کہا: عمر بن ابی سلمہ کو سب نے ضعیف قرار دیا ہے، جبکہ حافظ نے فرمایا:
’’صدوق یخطیء‘‘
عبداللہ بن ابی عثمان۔ القرشی۔ ابن ابی حاتم نے اپنے والد کے حوالے سے بیان کیا: ’’صدوق (سچا ہے) اس کی روایت میں کوئی مضائقہ نہیں۔‘‘
میں نے کہا: اگر ان تک سند صحیح ہو۔ جیسا کہ وہ ظاہر ہے۔ تو وہ بہت اچھا ہے، لیکن وہ عمر بن ابی سلمہ کی روایت
|