Maktaba Wahhabi

368 - 756
کے لیے بطور شاہد درست نہیں! کیونکہ اس کی روایت سے جو ظاہر ہے وہ اس کے خلاف ہے! کیونکہ ان کا قول: وہ اپنی مونچھوں کو اوپر سے اور ان کے نیچے سے کترتے تھے اس بارے میں صریح ہے۔ یا صریح کے مانند ہے۔ کہ وہ انہیں خوب اچھی طرح نہیں کترتے تھے، ورنہ، اگر خوب اچھی طرح کترنے کا ارداہ ہوتا ان کے یہ کہنے: ان کے اوپر سے اور ان کے نیچے سے‘‘ کا معنی نہ ہوتا جیسا کہ ظاہر ہے۔ ابن ابی عثمان کی روایت کے یہ قریب ہے: جسے بیہقی (۱/۱۵۱) نے دوسرے طریق سے ابن عمر سے روایت کیا کہ وہ اپنی مونچھوں کے درپے ہوئے اور انہیں اس طرح کاٹتے جس طرح بکری یا اونٹ کی اون کاٹی جاتی ہے۔ اس کے راوی ثقہ ہیں، سوائے بیہقی کے شیخ جو ابو بکر محمد بن جعفر مزکی ہیں، میں انہیں نہیں جانتا۔ لیکن ظاہر ہے کہ ان کا اس کے متعلق تفرد نہیں، حافظ نے ’’الفتح‘‘ (۱۰/۳۴۸) میں اس پر سکوت فرمایا ہے، اور اسے طبری کی طرف منسوب بھی کیا ہے، اور وہ اس مزکی کے طبقہ میں ہے، بلکہ اس سے بھی اعلی ہے۔ اور اس کو وہ بھی تقویت پہنچاتا ہے جو ابن عجلان عن عبیداللہ بن ابی رافع کے طریق سے بیہقی کے نزدیک ہے، انہوں نے کہا: میں نے ابو سعیدخدری،جابر بن عبداللہ، ابن عمر، رافع بن خدیج، ابو اسید انصاری، ابن اکوع اور ابو رافع کو دیکھا کہ وہ اپنی مونچھیں خوب کترتے تھے حتی کہ مونڈتے [1] … آخر کلام تک۔ پھر اسی مصدر (۱۱/۷۹۷۔ ۸۰۲) میں بیان کیا: لیکن ابن عمر اور ان کے ساتھ والے صحابہ نے ان کے علاوہ دوسرے صحابہ کے خلاف کیا: طبرانی نے ’’المعجم الکبیر‘‘ (۳/۲۵۵/۳۲۱۸) اور بیہقی نے شرحبیل بن مسلم الخولانی کے طریق سے روایت کیا، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے پانچ صحابہ کو دیکھا وہ اپنی مونچھیں کترتے تھے (اور طبرانی کی روایت میں خوب اچھی طرح کترنے کا تذکرہ ہے) اور وہ اپنی داڑھیاں بڑھاتے تھے، اور انہیں (مہندی لگا کر) پیلا کرتے تھے: ابو امامہ الباہلی، عبداللہ بن بسر، عقبہ ابن عبدالسلمی، حجاج بن عامر الثُمالی اور مقدام بن معدی کرب الکندی۔ وہ ہونٹ کے کنارے سے اپنی مونچھیں کترتے تھے۔ میں نے کہا: اس کی اسناد جید (اچھی) ہے: جیسا کہ ہیثمی (۵/۱۶۷) نے بیان کیا۔[2]
Flag Counter