Maktaba Wahhabi

318 - 756
بیان کیا: ’’میں نے کہا: وہ ان بہت سی باطل روایات میں سے ہے جس سے قادیانیوں کا گمراہ ٹولہ اپنے مذہب و موقف کے لیے دلیل لیتا ہے جس میں وہ کتاب و سنت اور اجماع امت کی مخالفت کرتے ہیں! سن لو ان کا یہ کہنا ہے کہ نبوت و وحی اور فرشتوں کا نزول خاتم الانبیائمحمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بھی باقی ہے، حالانکہ یہ حدیث اس بارے میں صریح نہیں، پس وہ اس سے استدلال کرتے ہیں، اپنے علم کے باوجود کہ یہ اس کذاب کی روایت سے ہے، کیونکہ علم حدیث اور اس کے قواعد ایسی چیزیں ہیں جس طرف یہ دیکھتے نہیں، اور یہ تمام گمراہوں کی حالت ہے، پس ہر حدیث جو ان کے مذہب اور ان کی خواہشات اور گمراہیوں کے موافق ہو وہ ان کے نزدیک صحیح ہے، خواہ اسے روایت کرنے والا مسیلمہ کذاب ہو!‘‘ اور ہمارے شیخ نے ’’الصحیحۃ‘‘ (۱/۸۴۵) میں حدیث رقم (۴۷۳) ’’… میرے بعد نبوت باقی نہیں، اچھے خواب ہی باقی رہ جائیں گے۔‘‘ کے تحت بیان کیا: یہ حدیث اس بارے میں نص ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اچھے خوابوں کے علاوہ کوئی نبوت ہے نہ کوئی وحی، اور وہ (اچھے خواب) نبوت کے چھیالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہیں۔ وہ جماعت گمراہ ہو گئی جس نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبوت باقی ہے اور جاری و ساری ہے، اور انہوں نے اس حدیث کے معنی کی اور اس باب میں اس طرح کی احادیث کی تاویل کی۔ بلکہ انہوں نے انہیں معطل جانا۔ اور اسی طرح انہوں نے اللہ تعالیٰ کے فرمان: ﴿وَلٰکِنْ رَّسُوْلَ اللّٰہِ وَخَاتَمَ النَّبِیّٖنَ﴾ [الاحزاب: ۴۰] ’’لیکن اللہ کے رسول اور خاتم النّبیین ہیں۔‘‘ کے معنی میں ردو بدل کر دیا جیسا کہ انہوں نے کہا، یعنی: انبیاء کی زینت! کبھی وہ کہتے ہیں: وہ شریعت دینے والے انبیاء میں سے آخری نبی ہیں! اور وہ غیر تشریعی نبوت کے باقی رہنے کے قائل ہیں! ہمارے شیخ رحمہ اللہ نے اپنی کتاب: ’’قصۃ المسیح الدجال‘‘ کے مقدمے (ص۲۳) میں بیان کیا: قادیانیوں کی طرح جواپنے زعم میں۔ اللہ تعالیٰ کے فرمان: ﴿وَلٰکِنْ رَّسُوْلَ اللّٰہِ وَخَاتَمَ النَّبِیّٖنَ﴾ (الاحزاب: ۴۰) پر ایمان رکھتے ہیں پھر وہ نبوت کے بقاء اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بہت سے انبیاء کے آنے کے متعلق بھی کہتے ہیں۔ ان میں سے مرزا غلام احمد قادیانی ہے! اور جب تم ان سے اس آیت کے متعلق سوال کرو گے! تو وہ تمہیں طبعاً یہی جواب دیں گے کہ وہ اس پرایمان رکھتے ہیں لیکن اس کا وہ معنی نہیں جو پہلے مسلمانوں نے سمجھا ہے! بلکہ معنی ہے: ’’َخَاتَمَ النَّبِیّٖنَ‘‘ یعنی ان (انبیاء) کی زینت! جس طرح انگوٹھی انگلی کی زینت ہوتی ہے! توکیا ان کا اس پرایمان لانا اللہ کے ہاں انہیں کچھ فائدہ پہنچائے گا اس کے بعد کہ انہوں نے اس (آیت) کی
Flag Counter