9- صلاۃ یا تشہد کے شرعی الفاظ میں جعل سازی۔
10- تشہد اوّل میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر صلاۃ (درود) میں ’’اللھم صل علی محمد‘‘ پر اضافہ کی کراہت کا قول۔
11- غیر تشہد میں انگلی سے اشارہ کرنا۔
12- اشارہ کے بعد انگلی رکھ دینا، یا نفی و اثبات کے وقت کے ساتھ اسے مشروط قرار دینا۔
13- نماز میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر صلاۃ پڑھتے وقت لفظ سیدنا کا اضافہ۔
14- نماز کے دوران یا نماز کے علاوہ قنوت کے بعد چہرے پر ہاتھ پھیرنا۔
15- قنوت فجر۔
چہارم:… نماز کے بعد کی بدعات
1- فجر کی نماز کے بعد سات بار جہنم سے پناہ طلب کرنا، اور اسی طرح یک زبان ہو کر بلند آواز سے اللہ سے جنت کا سوال کرنا۔
2- نماز کے بعد امام کا دعا کرنا اور مقتدیوں کا آمین، آمین کہنا۔
3- ’’اللھم انت السلام و منک السلام‘‘ دعا میں ’’والیک یرجع السلام فحینا ربنا بالسلام‘‘ کا اضافہ۔
4- نماز سے سلام پھیر کر سہو کے علاوہ سجدے کرنا۔
5- ہر نماز کے بعد: ’’یا ارحم الراحمین۔۔۔‘کہنا۔
6- نمازوں کے بعد مصافحہ۔
7- سنتوں کے بعد اللہ کا ذکر جبکہ فرضوں کے بعد نہیں جیسا کہ اس کے متعلق صحیح احادیث آئی ہیں۔
پنجم: …نفل نمازوں کی بدعات
1- شرعی نفل نمازوں کی بدعات۔
۱۔ نفل نماز کی بدعات۔
۲۔نماز تراویح کی بدعات۔
۳۔نماز عیدین کی بدعات۔
۴۔نمازکسوف (سورج/ چاند گرہن) کی بدعات۔
2- خود ساختہ نمازوں کی بدعات۔
|